اسلام آباد۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہم حکومت کو ہر طرح کی حمایت کرنے کو تیار ہیں تاہم اگر سابقہ پالیسیوں پر حکومت وقت عمل پیرا رہتی ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ۔وہ پنجاب ہاوٴس میں چینی سفیر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے آصف علی زرداری سے ہونے والی حالیہ ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری سے ان کی دعوت پر ملاقات کی تھی اور ملاقات میں میثاق جمہوریت ، قبائلی علاقوں کی صورتحال اوردیگر مسائل پر تبادلہ خیا ل کیا ۔انہوں نے کہا موجودہ صورتحال کے ذمہداران کا احتساب ہونا چاہیے ، اٹھارہ فروری کو عوام کی جانب سے جو مینیڈیٹ دیا گیا تھا اسے پورا ہونا چاہیے
۔۔تفصیل۔۔۔۔
مشرف پالیسیوں پرحکومت کی حمایت کا فائدہ نہیں ، نواز شریف
حکومت نے سترھویں ترمیم کے خاتمے کے لیے بل پیش نہ کیا تو ہم خود پیش کریں گے
اسلام آباد۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہم حکومت کی ہر طرح کی حمایت کرنے کو تیار ہیں تاہم اگر سابقہ پالیسیوں پر حکومت وقت عمل پیرا رہتی ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ۔ وہ پنجاب ہاؤس میں چینی سفیر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے آصف علی زرداری سے ہونے والی حالیہ ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری سے ان کی دعوت پر ملاقات کی تھی اور ملاقات میں میثاق جمہوریت ، قبائلی علاقوں کی صورتحال اوردیگر مسائل پر تبادلہ خیا ل کیا ۔ انہوں نے کہا موجودہ صورتحال کے ذمہ داران کا احتساب ہونا چاہیے ، اٹھارہ فروری کو عوام کی جانب سے جو مینیڈیٹ دیا گیا تھا اسے پورا ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ سترہویں ترمیم سمیت تمام آمرانہ اقدام ختم ہونا چاہیے اور عدلیہ کو تمام وعدوں کے مطابق بحال ہونا چاہیے ۔نواز شریف نے کہاکہ اگر سترویں ترمیم کے خاتمے کے لئے حکومت نے بل پیش نہ کیا تو ہم خود پیش کر دیں گے ۔













































1 response so far ↓
1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, مورخہ ١٠ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Nov 11, 2008 at 3:45 am
[...] مشرف پالیسیوں پرحکومت کی حمایت کا فائدہ نہیں ، نواز شری… مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہم حکومت کو ہر طرح کی حمایت کرنے کو تیار ہیں تاہم اگر سابقہ پالیسیوں پر حکومت وقت عمل پیرا رہتی ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ۔وہ پنجاب ہاوٴس میں چینی سفیر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے آصف علی زرداری سے ہونے والی حالیہ ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری سے ان کی دعوت پر ملاقات کی تھی اور ملاقات میں میثاق جمہوریت ، قبائلی علاقوں کی صورتحال اوردیگر مسائل پر تبادلہ خیا ل کیا ۔انہوں نے کہا موجودہ صورتحال کے ذمہداران کا احتساب ہونا چاہیے ، اٹھارہ فروری کو عوام کی جانب سے جو مینیڈیٹ دیا گیا تھا اسے پورا ہونا چاہیے ۔مزید۔۔۔۔۔۔ [...]
Leave a Comment