Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اپنی سرحدوں کی خلاف ورزی برداشت کر رہا ہے ، میاں محمد نواز شریف

November 21st, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

اسلام آباد ۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اپنی سرحدوں کی خلاف ورزی برداشت کر رہا ہے یہ بات انھوں نے ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم تبدیلی چاہتی ہے اس نے 18فروری کو تبدیلی کے لیے ووٹ دیا پھر ہم نے سابقہ پالیسیوں کو جاری رکھا یہ ایسا ہی ہے کہ جیسا امریکی نو منتخب صدر اوبامہ انتخابات جیت کر یہ کہے کہ میں صدر بش کی پالیسیوں کو آگے بڑھاؤں گا میاں نواز شریف نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ اب رہائشی علاقوں پر بھی بمباری ہو رہی ہے یہ پاکستان کی خود مختاری و سلامتی کی خلاف ورزی نہیں تو اورکیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کونسا ملک یہ برداشت کر سکتا ہے میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی بڑا سنجیدہ معاملہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے اگر پاکستانی حدود کی اسی طرح خلاف ورزی جاری رہی تو پھر اسے روکنا مشکل ہو گا۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • اجمل قصاب کے حوالے سے متضاد بیانات کی وجہ مقننہ کا آزاد نہ ہونا اور وزیر اعظم کے ذریعے فیصلہ نہ کرنا ہے۔ احسن اقبال (0)
  • مسلم حکمرانوں بالخصوص پاکستان کی خاموشی فلسطینی عوام سے ناانصافی اور افسوسناک ہے۔ نواز شریف (0)
  • اجمل قصاب کی شہریت کے حوالے سے متضاد حکومتی بیانات افسوسناک ہیں، احسن اقبال (0)
  • مردان ضمنی انتخابات ، مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عبدالسبحان کا بطور امیدوار نامزد ہونے کا امکان (0)
  • مسلم لیگ (ن ) کا میاں نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس ‘ سترہویں ترمیم کے خاتمے کا بل پیش کرنے پر اتفاق (0)
  • چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم چوہدری عابد شیر علی نے سپیکر قومی اسمبلی پر جانبداری کا الزام عائد کر دیا (0)
  • سینٹر سیف اللہ خان کی میاں نواز شریف سے ملاقات (ق) لیگ سے اتحاد پر تبادلہ خیال (0)
  • پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) میں بڑھتے ہوئے فاصلے ، مسلم لیگ(ن) ، جماعت اسلامی ،تحریک انصاف ،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی پر مشتمل اپوزیشن کے نئے گرینڈ الائنس کا امکان (0)
  • عوامی مظاہروں کے ذمہ دار حکومت کے مخالفین نہیں حکمرانوں کی ناکامی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن (0)
  • آزاد کشمیر میں سیاسی اکھاڑ بچھاڑ سے مسلم لیگ ن کا کوئی تعلق نہیں ، صدیق الفاروق (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو