جنوبی ایشیا کے نئے نقشے نے پاکستانی حکام کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے
نقشے میںپاکستانی علاقے افغانستان اوربھارت میں شامل دکھائی دئیے گئے ہیں
واشنگٹن۔ امریکہ پاکستان کی تباہی کے لیے بھارت اور افغانستان سے تعاون کر رہاہے نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق جنوبی ایشیاء کے نئے نقشے نے پاکستانی حکام کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے نقشے میں پاکستانی علاقے افغانستان اور بھارت میں شامل دکھائے گئے ہیں جس سے پاکستانی علاقہ محدود ہو گیا ہے روزنامے کے مطابق پاکستان کے اعلی فوجی حکام کو خطرہ ہے کہ امریکہ پاکستان کی تباہی کے لیے افغانستان ا ور بھارت کی معاونت کررہا ہے ۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی نو منتخب صدر بارک اوباما کو تعلقات کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مزید موثر اقدام سے پہلے پاکستان کی تشویش کم کرنا ہوگی امریکہ کو زیادہ توجہ علاقائی امور پر مرکوز کرنا ہو گی ۔ پاکستان نے امریکہ کو آگاہ کیا ہے کہ امریکہ کو حکومت پاکستان اور عسکریت پسندوں سے مذاکرات میں زیادہ دلچسپی نہیں لینی چاہیئے
Tags: new york times, pakistan









0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment