جنوبی شکاگو میں اوباما کی رہائش گاہ کی حفاظتی ذمہ داریاں امریکی کمانڈوز نے سنبھال لی
واشنگٹن۔ امر یکہ کے نو منتخب صدر براک اوباما کو مکمل صدارتی پروٹوکول فراہم کردیا گیا ہے۔ جنوبی شکاگو میں واقع براک اوباما کی رہائش گاہ کی حفاظتی ذمہ داریاں امریکی کمانڈوز نے سنبھال لی ہیں اور سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ان کے گھر کی جانب آنے جانے والے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔ براک اوباما کی آمدورفت کے لئے خصوصی موٹر کیڈ بھی فراہم کردیا گیا ہے۔ اقتدار کی منتقلی سے قبل انٹیلی جنس حکام روزانہ کی بنیاد پر اوباما کو رپورٹس دیں گے۔ موجودہ صدر بش نے کہا کہ وہ بیس جنوری سے قبل اپنے تمام فیصلوں سے نو منتخب صدر براک اوباما کو مطلع کیا کریں گے۔













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment