Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

اوباما کا بش کی میزبانی میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت سے انکار

November 7th, 2008 · No Comments;  last year, at the start of November

اوباما مالیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے بااختیار صدارتی انتظامیہ کے تحت براہ راست اقدامات کیلئے پر عزم ہیں‘ ڈیموکریٹ ذرائع

واشنگٹن(ثناء نیوز) امریکا کے نومنتخب ڈیموکریٹ صدر براک اوباما نے عالمی معاشی بحران کے حل کے حوالے سے 17نومبر کو صدر بش کی میزبانی میں طلب کردہ عالمی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ مسترد کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نومنتخب صدر اوباما مالیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے بااختیار صدارتی انتظامیہ کے تحت براہ راست اقدامات کیلئے پر عزم ہیں تاہم وہ صدر بش کی میزبانی میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں اپنا نمائندہ بھیجیں گے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ شدید معاشی بحران اور بش اوباما پالیسی تضادات کے باعث انتقال اقتدار خصوصاً وزارت خزانہ کی ٹیم کی تبدیلی قدرے پیچیدہ صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔ اور اس حوالے سے اوباماپر دباؤ ہے کہ وہ جلد اپنی انتظامیہ کے وزیر خزانہ کا اعلان کریں۔ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان ڈیانا پیرینو کا کہنا ہے کہ اوباما کے مجوزہ انتظامی ساتھیوں کو موجودہ صورتحال اوردرپیش مسائل خصوصاً معاشی بحران پر مکمل بریفنگ دی جارہی ہے۔

Tags: Urdu , Urdu News , World News | , ,


اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو