Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

اوباما کا ایران سے ممکنہ مذاکرات سمیت افغان جنگ کے لیے نئے منصوبے پر غور

November 11th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

واشنگٹن۔ امریکہ کے نو منتخب صدر بارک اوباما نے ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات سمیت افغانستان میں جاری جنگ تک مزید علاقائی رسائی کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کرلیا ہے ’ ’ واشنگٹن پوسٹ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار بارک اوباما کے سلامتی کے مشیر نے کیا ہے رپورٹ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر اپنے منصوبے میں امریکہ کی افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں اضافے اور القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کی تلاش کے سلسلے میں نئی حکمت عملی پر بھی غور کررہے ہیں۔ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد پچھلے ہفتے انہیں ایک اعلی سطحی انٹیلی جنس بریفنگ بھی دی گئی تھی سلامتی کے مشیر نے واشنگٹن پوسٹ کو مزید بتایا کہ نو منتخب صدر کے منصوبے کے مطابق القاعدہ اب بھی قوم کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ ہمارا دشمن ہے اور یہ ہمارا بنیادی ٹارگٹ ہے ۔ بش انتظامیہ کے دور میں ایران نے افغانستان کی مغربی سرحد پر ہتھیاروںکے پھیلاؤ میں اضافہ کردیا تھا لیکن اب افغانستان کے حوالے سے ایک نئی حکمت عملی بنانا ہوگی ۔

Tags: Afghanistan , Pakistan , Urdu , Urdu News , World News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • صدر آصف علی زر داری،وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چیف آف آرمی سٹاف سے امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے اہم نوعیت کی ملاقاتیں (0)
  • سال نو کے آغاز پر جنوبی وزیرستان میں القاعدہ کے آپریشنل اسامہ الکنی کو نائب سمیت ہلاک کر دیا ہے ‘ امریکہ (0)
  • امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں اوباما کے منتخب صدر ہونے کی تصدیق (0)
  • اوباما نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے چپ سادھ لی (0)
  • حلف اٹھانے سے قبل ہی اوباما، بائیڈن اختلافات شروع (0)
  • بھارت نے ممبئی دھماکوں کے بعد پاکستان کی مثبت پیش کش پر منفی رویہ اختیار کیا،جس سے خطے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوا۔ ۔ ۔ آصف علی زرداری (1)
  • دہشت گردی خلاف جنگ، امریکہ ، پاک فوج سے خوش (0)
  • صدر نے رچرڈ باؤچر کو ہلال قائد اعظم کا اعزاز عطا کردیا (0)
  • امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں سے عسکریت پسندوں کو فائدہ مل رہا ہے ۔ سید یوسف رضا گیلانی (1)
  • چین نے 1990ء میں پاکستان کے ایٹم بم کا پہلا تجربہ کیا تھا ‘ امریکی فضائیہ کے سابق عہدیدار کا دعویٰ (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو