نو منتخب امریکی صدر باراک حسین اوبامہ نے اپنے انتخابی نعرہ
CHANGE
کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حلف لینے سے قبل ہی کام شروع کردیاہے اور ،اپنی ویب سائٹ کا قیام عمل میں لاکر اپنی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے عوام کے خیالات جاننے اور رہنمائی کیلئے اپنی ٹیم کو دن رات مصروف کردیا ہے ، تفصیلات کے مطابق امریکہ کے نو منتخب صدر باراک اوبامہ اپنا عہدہ سنبھالنے کی تیاری کے عمل میں
change.gov
کی مدد لے رہے ہیں جس سے عوام اپنے نو منتخب صدر کو اپنی آراء سے آگاہ کرکے تبدیلی کیلئے ان کی مدد کرسکتے ہیں، چینج پر نئے صدر کی ٹیم نے 13ایسے انتہائی اہم اقدامات کی نشاندہی کی ہے جن سے نئے صدر کو سامنا کرنا ہے، تبدیلی کے عمل کے اس سفر کو امریکی عوام اوبامہ کے اس انتخابی نعرے کی تکمیل قرار دے رہے ہیں جس میں انہوں نے حکمرانی کے عمل کوشفاف بنانے کا وعدہ کیا تھا، ویب پر بتایا گیا ہے کہ ’’امریکہ میں تبدیلی آ چکی ہے ‘‘ اس سلسلہ میں چینج ڈاٹ گوو پر امریکی عوام کیلئے نوکریوں کا ٹیب (Tab)بھی رکھا گیا ہے جس کا وزٹ کرکے عوام کسی بھی انتظامی عہدے کیلئے اپنی تعلیم و تجربے کے مطابق درخواست دے سکتے ہیں۔چینج میں نیوزروم ، ایجنڈا اور انتظامیہ میں شامل افسران کے بارے میں تفصیلات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جارہی ہے جبکہ JOBSپر تمام امریکی شہریوں نے خوشی کا اظہارکیا ہے، یاد رہے اوبامہ نے اپنی الیکشن مہم میں گوروں اور سیاہ فام کیلئے امریکی قوانین کے مطابق بلاتفریق نوکریاں فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا تھاجن میں تمام سہولیات شامل ہوں گی
باراک اوبامہ نے اپنے انتخابی نعرے پر ویب سائٹ تیار کر لی
November 11th, 2008 · No Comments; last year, mid-November
Tags: Urdu , Urdu News , World News | Barack Obama, Barack Obama website, Obama













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment