Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

دفتر خارجہ طلبی نہیں امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے ، حکمران کیا اسلام آباد پر حملے کے منتظر ہیں ؟

November 21st, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

دینی مدارس کے طلبہ مزید امریکی جارحیت برداشت نہیں کریں گے ، پاکستانی سالمیت کی حفاظت اگر پاک فوج نہیں کر سکتی تو ہم خود میدان میں نکلیں گے ، حکمران امریکی غلامی کا کردار ادا کر رہے ہیں

جمعیت طلبہ عربیہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے مظاہرے سے سید بلال ، حمید اللہ رضوان اور دیگر کا خطاب

اسلام آباد ۔ جمعیت طلبہ عربیہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام پاکستانی علاقوں میں مسلسل امریکی جارحیت اور بم دھماکوں کے خلاف پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے امیر سید محمد بلال نے کہاکہ عوام حکمرانوں کی زبانی احتجاج کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔ دفتر خارجہ طلبی نہیں امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے ۔ حکمران کیا اسلام آباد پر حملے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکی آئے روز پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور حکمران صرف بیانات کی حد تک احتجاج کر کے خاموش ہو جاتے ہیں ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے منتظم جمعیت طلبہ عربیہ اسلامی یونیورسٹی حمید اللہ رضوان نے کہاکہ دینی مدارس کے طلبہ مزید امریکی جارحیت برداشت نہیں کریں گے ۔ اگر حملے بند نہ ہوئے تو مدارس کے طلبہ کو جہاد کی کال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سالمیت کی حفاظت اگر پاک فوج نہیں کر سکتی تو ہم خود میدان میں نکلیں گے ۔ پاکستانی حکمران امریکی غلامی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ مظاہرین نے لال مسجد سے پریس کلب تک مارچ کیا اور امریکا مردہ باد اور امریکا کا ایک علاج الجہاد الجہاد کے نعرے لگائے

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News |

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • صدر آصف علی زر داری،وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چیف آف آرمی سٹاف سے امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے اہم نوعیت کی ملاقاتیں (0)
  • صدر زرداری نے امریکی نائب صدر مسٹر بائیڈن کو ہلال پاکستان ایوارڈ دے دیا (0)
  • برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے فاٹا پر امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں کی مذمت (0)
  • ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں فلسطینیوں کی نصرت اور مظالم سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں ، اسرائیل کی خلاف مزاحمتی قرار دادوں کی منظوری (0)
  • ھارت کے ساتھ مشرقی سرحد پر حالات خراب ہو گئے ہیں ‘ بھارت نے مذاکراتی عمل بھی ختم کر دیا ہے ‘ گیلانی (0)
  • سابق بینکاروں نے فاریکس سکینڈل کے اصل حقائق منظر عام پر لانے کی پیشکش کر دی (0)
  • دینی ومذہبی جماعتوں نے ریاستی دہشت گردی کے مرتکب اسرائیل کی پشت پناہی پر امریکی اور مغربی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی (0)
  • سال نو کے آغاز پر جنوبی وزیرستان میں القاعدہ کے آپریشنل اسامہ الکنی کو نائب سمیت ہلاک کر دیا ہے ‘ امریکہ (0)
  • وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مشیر قومی سلامتی محمود علی درانی کو برطرف کر دیا (0)
  • ممبئی حملوں کا مبینہ ملزم اجمل قصاب پاکستانی شہری ہے، ترجمان دفترخارجہ کی تصدیق (1)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو