Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

قومی کرکٹ ٹیم کو امریکی نو منتخب صدر بارک اوبامہ سے سبق سیکھنا ہوگا، جیت کو اپنا مقصد بنایا جائے ۔ انتخاب عالم

November 9th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

ِکراچی ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ انتخاب عالم نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو امریکی صدارتی انتخابات میں بارک اوباما کی کامیابی سے سبق سیکھنا ہو گا انہوں نے محنت اور لگن سے یہ مقام حاصل کیا ہے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے افریقہ سے تعلق رکھنے والے اوبامہ نے محنت، نظم و ضبط اور مقصد کو ہدف بنا کر یہ فتح حاصل کی اور وائٹ ہاؤس میں پہنچ کر نئی مثال قائم کردی ہے ان کی تاریخی کامیابی کو پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی مثال بنانا چاہیئے اور اس محنت اور جذبے کے ذریعے آگے بڑھنے کی کوشش کرنا ہو گی جس نے امریکہ کی تاریخ بدل دی انتخاب عالم نے کہا کہ میں نظم وضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر واضح کیا کہ وہ جیت کو اپنا مقصد بنائیں اور یہ سب کچھ اسی وقت ممکن ہے جب نظم وضبط اور مہارت کو اہمیت دے کر صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اسی جذبے کے ذریعے سب کچھ ممکن ہے ۔ انتخاب عالم نے کہا کہ میں نے کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ میں بھی ان پر پر واضح کردیا ہے کہ کھیل کی پرفارمنس اور نظم وضبط پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پچھلے چند برسوں سے ہماری کارکردگی متاثر ہوئی ہے اور ہم چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں اس وقت میں نے ٹیم کو نمبر دو اور ایک پوزیشن پر لانے کا ٹارگٹ بنایا ہے ٹیم میں کسی قسم کے تنازعہ کو جنم نہیں لینے دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ابوظہبی میں میری پہلی آزمائش ہو گی انہوں نے کہا کہ ٹیم نئے کوچ اور مینجر ک ے ساتھ جا رہی ہے اس سیریز کے بعد مجھے امید ہے کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اس سیریز میں بھی ہم ویسٹ انڈیز کے خلاف مثبت نتائج حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کا آئی سی ایل میں کھیلنے کا فیصلہ افسوسناک ہے ۔ مگر میں ان کے لیے دعا گو ہوں ۔ انتخاب عالم نے کہا کہ کوئی بھی کرکٹر ملک یا کھیل سے زیادہ بڑا نہیں ہے محمد یوسف نے کسی سے مشورہ کیے بغیر ٹیم کو چھوڑدیا انہیں اپنی شکایت کے بارے میں موجودہ بورڈ کے عہدیداروں کو آگاہ کرنا چاہیئے تھا۔ انتخاب عالم نے کہا کہ محمد یوسف ٹیسٹ کے کھلاڑی ہیں ان کی ون ڈے میں کمی محسوس نہیں ہو گی

Tags: Sports , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • قومی کرکٹ ٹیم کے 26کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا (0)
  • پاکستان نے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کردیا (0)
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کا ’’سیاسی چہرہ ‘‘کھل کر سامنے آگیا، سری لنکا کو پاکستان کے دورے سے باہررکھنے کی کوشش (0)
  • سری لنکا کا دورہ پاکستان روکنے کیلئے بھارت نے کرکٹ سیریز کھیلنے کی پیش کش کردی (0)
  • بھارت میں چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ ، پاکستان کی جگہ نیوزی لینڈ کو شامل کر لیا گیا (0)
  • ملک بھر کی کرکٹ ایسوسی ایشنز کا جاوید میانداد کے خلاف قرار داد لانے کا فیصلہ (0)
  • انگلینڈ کے کپتان کیون پیٹرسن اور کوچ پیٹرمورس میں شدید اختلافات ، کپتان نے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی (0)
  • آئی سی سی نے 2008ء کے اختتام پر کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی (0)
  • سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان فروری تک موخر کرنے کی درخواست کر دی، پاکستان کا ون ڈے سیریز کرانے کے لیے بنگلہ دیش سے رابطہ (0)
  • جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کا غرور مٹی میں ملا دیا ، ہوم گراونڈ پر 16 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں بری طرح شکست (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو