Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین2007ء میں ترامیم کے لئے ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

November 20th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

اسلام آباد۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین2007میں تبدیلی کے لئے ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا آج وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور وزیر کھیل پیر آفتاب حسین شاہ کی صدارت میں ہو نے والے کرکٹ بورڈ کی آئینی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی سی بی کے آئین 2007 میں مطلوب تبدیلیوں کے لئے ذیلی کمیٹی قائم کی جائے گی جو اجلاس میں دی گئی تجاویز اور منصوبوں کا جائزہ لے کہ تیس دن کے اندر اپنی سفارشات کمیٹی کو پیش کرے گی تا کہ ملکی کرکٹ کو فروغ دیا جا سکے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کھیل نے کہا کہ ہم پی سی بی کے آئین کو جمہوری بنانا چاہتے ہیں ملک میں طے شدہ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کا دورہ ضرور کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں اجلاس میں صوبہ سندھ کے کھیلوں کے وزیر محمد علی شاہ، چیئر مین کرکٹ بورڈ،اعجاز بٹ ،اشرف خان،لیفٹیننٹ جنرل توقیر ضیاء،طارق بلوچ،محمد منیر، سابق کرکٹر ساجد خان ،کپتان شعیب ملک، وائس کپتان مصباح الحق،سابق کرکٹر صادق محمد ،چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف، ڈائریکٹر جنرل پی سی بی جاوید میاں داد اور وزارت کھیل کے دوسرے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

Tags: Sports , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • قومی کرکٹ ٹیم کے 26کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا (0)
  • پاکستان نے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کردیا (0)
  • انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ اور پاکستان کے درمیان اختلافات (0)
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کا ’’سیاسی چہرہ ‘‘کھل کر سامنے آگیا، سری لنکا کو پاکستان کے دورے سے باہررکھنے کی کوشش (0)
  • سری لنکا کا دورہ پاکستان روکنے کیلئے بھارت نے کرکٹ سیریز کھیلنے کی پیش کش کردی (0)
  • بھارت میں چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ ، پاکستان کی جگہ نیوزی لینڈ کو شامل کر لیا گیا (0)
  • ملک بھر کی کرکٹ ایسوسی ایشنز کا جاوید میانداد کے خلاف قرار داد لانے کا فیصلہ (0)
  • انگلینڈ کے کپتان کیون پیٹرسن اور کوچ پیٹرمورس میں شدید اختلافات ، کپتان نے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی (0)
  • آئی سی سی نے 2008ء کے اختتام پر کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی (0)
  • سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان فروری تک موخر کرنے کی درخواست کر دی، پاکستان کا ون ڈے سیریز کرانے کے لیے بنگلہ دیش سے رابطہ (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو