کراچی۔ منی مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ڈالر کی قیمت خرید 79.30 روپے اور قیمت فروخت79.35 روپے ریکارڈ کی گئی۔ڈیلرز کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کے لئے قرضے کی منظوری کے بعد ڈالرز کی ترسیلات کی ملک میں بہتری کی امید سے روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے اور یہ آئندہ چند روز میں مزید بہتری کی جانب سے گامزن نظر آئیگی دوسری جانب بعض ڈیلرز نے کہا کہ ڈالرز کی قدر میں کمی اور ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی کے بعد بہت سے ڈیلرز مارکیٹوں میں ڈالرز واپس لے آئے ہیں جس سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔منی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں یورپی یورو کی قیمت خرید 97روپے10پیسے اور قیمت فروخت97روپے40پیسے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید116روپے اور قیمت فروخت117روپے جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید اور فروخت بالترتیب20روپے65 پیسے اور20روپے75 پیسے رہی۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ
November 20th, 2008 · No Comments; last year, mid-November
Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News , business | business, dollar price, pakistani rupees













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment