مقدمے کی سماعت 20 نومبر کو ہو گی
اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ( ن ) کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی اہلیت کے مقدمے میں دونوں بھائیوں کو ایک بار پھر طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں مقدمے کی مزید سماعت 20 نومبر کو ہو گی ۔ سپریم کورٹ کے جسٹس موسیٰ کے لغاری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نواز شریف اور شہباز شریف کی اہلیت کے مقدمے کی سماعت کی اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ اور پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل خواجہ حارث بھی عدالت میں موجود تھے ۔ عدالت نے اہلیت کیس میں شریف برادران کی طرف سے عدالتی نوٹس کی تعمیل نہ کئے جانے پر اظہار ناراضگی کیا ۔ بنچ کے سربراہ جسٹس موسیٰ کے لغاری نے ایک موقع پر ریمارکس میں کہا کہ عدالت ایسا کوئی انتہائی حکم جاری نہیں کرنا چاہتی جس سے کسی کی تذلیل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے مقدمے کو ایک ماہ سے زائد عرصے کے لے ملتوی رکھا ۔ عدالت ہر شخص کو مساوی موقع دینا چاہتی ہے ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ان کی اطلاع کے مطابق شہباز شریف کی طرف سے عدالتی نوٹس وصول کیا جا چکا ہے ۔ سپریم کورٹ نے شریف برادران کو ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں دونوں بھائیوں کو ذاتی طور پر آگاہ کر دیں ۔ بعد میں سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی ۔
سپریم کورٹ نے اہلیت کیس میں نواز شریف اور شہباز شریف کو طلب کر لیا
November 12th, 2008 · 1 Comment; last year, mid-November
Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | nawaz sharif, pmln, shahbaz sharif













































1 response so far ↓
1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, مورخہ ١٢ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Nov 13, 2008 at 2:55 am
[...] سپریم کورٹ نے اہلیت کیس میں نواز شریف اور شہباز شریف کو … سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ( ن ) کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی اہلیت کے مقدمے میں دونوں بھائیوں کو ایک بار پھر طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں مقدمے کی مزید سماعت 20 نومبر کو ہو گی ۔ سپریم کورٹ کے جسٹس موسیٰ کے لغاری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نواز شریف اور شہباز شریف کی اہلیت کے مقدمے کی سماعت کی اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ اور پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل خواجہ حارث بھی عدالت میں موجود تھے ۔ عدالت نے اہلیت کیس میں شریف برادران کی طرف سے عدالتی نوٹس کی تعمیل نہ کئے جانے پر اظہار ناراضگی کیا ۔مزید۔۔۔۔۔ [...]
Leave a Comment