Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

پاکستان مسلم لیگ(ن) نے صوبہ سرحد کیلئے پختونخواہ کے نام کے استعمال پر متحدہ قومی موومنٹ کو خط لکھ دیا

November 20th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

پارلیمنٹ نے کسی صوبے کا نام تبدیل نہیں کیا پھر کسی دوسرے صوبے کانام کیوںاستعمال کیا جا رہا ہے ۔کیپٹن(ر) محمد صفدر

اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی میں جمعرات کو صوبہ سرحد کے لیے پختونخواہ کا نام استعمال کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے خط لکھ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سرحد کو اس کے اصل نام ہی سے پکارا جائے پارلیمنٹ نے کسی صوبے کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا ہے آج ایوان میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی نے صدارتی خطاب پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے صوبہ سرحد کے لیے صوبہ پختونخواہ کا نام استعمال کیا گیا ہے ۔ جس پرپاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن کیپٹن (ر) محمد صفدرنے اس حوالے سے انہیںخط لکھ دیا ہے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا کہ صوبے کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے اگر کوئی ترمیمی بل بھی ہے تو وہ بھی تو نہ پارلیمنٹ میںپیش ہوا ہے نہ پارلیمنٹ سرحد کا نام پختونخواہ رکھنے کی منظوری دی ہے ۔اسی وجہ سے انہوں نے حیدر عباس رضوی کو خط لکھا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر صوبہ سرحد کا نام تبدیل کیا جاتا ہے تو اس مقصد کے لیے صوبہ سرحد میں ریفرنڈم کرایا جائے ۔ عوام کا جو فیصلہ ہو گااسے قبول کیا جائے

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • اجمل قصاب کے حوالے سے متضاد بیانات کی وجہ مقننہ کا آزاد نہ ہونا اور وزیر اعظم کے ذریعے فیصلہ نہ کرنا ہے۔ احسن اقبال (0)
  • شمالی وزیرستان:نا معلوم افراد کی فائرنگ سے تحصیلدار رزمک اپنے گارڈ سمیت جاں بحق (0)
  • سوات ، ایک اوربوائز سکول نذرآتش ، چارباغ سے پولیس اہلکار کی نعش برآمد (0)
  • مسلم حکمرانوں بالخصوص پاکستان کی خاموشی فلسطینی عوام سے ناانصافی اور افسوسناک ہے۔ نواز شریف (0)
  • اجمل قصاب کی شہریت کے حوالے سے متضاد حکومتی بیانات افسوسناک ہیں، احسن اقبال (0)
  • مردان ضمنی انتخابات ، مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عبدالسبحان کا بطور امیدوار نامزد ہونے کا امکان (0)
  • ہنگو دلن چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کا حملہ ‘ 3 پولیس اہلکار جاں بحق ‘ ایک زخمی (0)
  • مسلم لیگ (ن ) کا میاں نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس ‘ سترہویں ترمیم کے خاتمے کا بل پیش کرنے پر اتفاق (0)
  • چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم چوہدری عابد شیر علی نے سپیکر قومی اسمبلی پر جانبداری کا الزام عائد کر دیا (0)
  • کوہاٹ ایف سی چیک پوسٹوں پر شرپسندوں کے راکٹ حملے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو