مشرف دور میں امریکہ کے ساتھ حملوں سے متعلق اگر کوئی خفیہ معاہدہ ہوا ہے حکومت اس سے پارلیمنٹ کو آگاہ کرے ‘
خواجہ آصف اور اسحاق ڈار کی نیویارک میں کارکنوں سے بات چیت
نیویارک ۔ مسلم لیگ ( ن ) نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر امریکی میزائل حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کے بجائے دوطرفہ طریقہ کار کے ذریعے حل کرنا چاہئے ۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں اگر امریکہ کے ساتھ پاکستانی سرزمین پر حملوں کے بارے میں کسی معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں تو حکومت نے اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا اس کی تفصیلات سے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا جانا چاہئے ۔ موجودہ ملکی معاشی صورت حال کے حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت پاکستان مالیاتی بحران میں مبتلا ہے تاہم آئی ایم ایف کا قرضہ لینا ملکی مفاد میں نہیں ہے ۔ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری کی بحالی ماضی نہیں بلکہ مستقبل کا معاملہ ہے ۔ دونوں رہنماؤں کے ساتھ مسلم لیگی کارکنوں نے پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا اور مطالبہ کیا کہ جماعت میں پارٹی انتخابات کرائے جائیں













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment