Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی قائدین کے درمیان رابطے دوبارہ بحال ہو گئے

November 8th, 2008 · 1 Comment;  last year, mid-November

صدر آصف علی زرداری اور میاں نوازشریف کے درمیان ملاقات میں جمہوریت کے استحکام اور ملک کو معاشی و اقتصادی بحران سے نکالنے کے عزم کا اعادہ

دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین میں رابطے بحال کرانے میں ایک غیر ملکی سفیر نے اہم کردار ادا کیا، ذرائع

اسلام آباد ۔ ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی قائدین کے درمیان رابطے دوبارہ بحال ہو گئے ہیں۔ دونوں جماعتوں نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور ملک کو معاشی و اقتصادی بحران سے نکالنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین میں رابطے بحال کرانے میں ایک غیر ملکی سفیر نے اہم کردار ادا کیا۔آج شب ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی شریک چیئر مین و صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔عشائیے میں شرکت کے لیے جب میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز اور بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ساتھ ایوان صدر پہنچے تو صدر آصف علی زرداری ان کی بہن رکن قومی اسمبلی فریال تالپور ، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور ان کی اہلیہ نے ان کا خیر مقدم کیا۔دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی ، سیاسی و معاشی صورت حال اور درپیش بحرانوں و چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان عدلیہ کی بحال کے معاملہ پر تعطل پیدا ہو گیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق یہ غیر ملکی سفیر نے ان کے درمیان رابطے بحال کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان صدر کے حالیہ دورہ سعودی عرب پر بھی گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت نے میاں نواز شریف کو اپنے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں پنجاب اور وفاقی حکومت کے درمیان تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی ملاقات میں اس امر پر خصوصی زور دیا گیا کہ 18 فروری کے عوامی مینڈیٹ کو پورا کرنا ضروری ہے۔طویل عرصے کے بعد ملک میں جمہوریت کی بحالی سے قوم میں جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں دونوں جماعتوں کو انھیں مایوس نہیں کرنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات خوشگوار اور اچھے ماحول میں ہوئی۔ ملاقات میں ملک کے اہم سیاسی،معاشی اور خارجہ امور پر حکومت اور اپوزیشن کے مل کر چلنے پر بھی بات چیت ہوئی اور اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ تمام اہم ملکی امور پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • صدر آصف علی زر داری،وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چیف آف آرمی سٹاف سے امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے اہم نوعیت کی ملاقاتیں (0)
  • صدر زرداری نے امریکی نائب صدر مسٹر بائیڈن کو ہلال پاکستان ایوارڈ دے دیا (0)
  • مسلم حکمرانوں بالخصوص پاکستان کی خاموشی فلسطینی عوام سے ناانصافی اور افسوسناک ہے۔ نواز شریف (0)
  • پاکستان اور افغانستان مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، آصف علی زرداری (0)
  • مسلم لیگ (ن ) کا میاں نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس ‘ سترہویں ترمیم کے خاتمے کا بل پیش کرنے پر اتفاق (0)
  • سینٹر سیف اللہ خان کی میاں نواز شریف سے ملاقات (ق) لیگ سے اتحاد پر تبادلہ خیال (0)
  • بھارت نے ممبئی دھماکوں کے بعد پاکستان کی مثبت پیش کش پر منفی رویہ اختیار کیا،جس سے خطے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوا۔ ۔ ۔ آصف علی زرداری (1)
  • صدر نے رچرڈ باؤچر کو ہلال قائد اعظم کا اعزاز عطا کردیا (0)
  • صدر آصف علی زر داری نے قومی احتساب بیورو کے قوانین میں ترمیم کی اصولی منظوری دے دی (0)
  • پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں ملک کی بقاء کیلئے وکلاء کے لانگ مارچ میں شریک ہو۔ میاں نوازشریف (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    1 response so far ↓

    • 1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, مورخہ ٨ نومبر٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Nov 9, 2008 at 2:17 am

      [...] ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی قائدین کے درمیان رابط… ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی قائدین کے درمیان رابطے دوبارہ بحال ہو گئے ہیں۔ دونوں جماعتوں نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور ملک کو معاشی و اقتصادی بحران سے نکالنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین میں رابطے بحال کرانے میں ایک غیر ملکی سفیر نے اہم کردار ادا کیا۔آج شب ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی شریک چیئر مین و صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔عشائیے میں شرکت کے لیے جب میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز اور بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ساتھ ایوان صدر پہنچے تو صدر آصف علی زرداری ان کی بہن رکن قومی اسمبلی فریال تالپور ، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور ان کی اہلیہ نے ان کا خیر مقدم کیا۔دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی ، سیاسی و معاشی صورت حال اور درپیش بحرانوں و چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان عدلیہ کی بحال کے معاملہ پر تعطل پیدا ہو گیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق یہ غیر ملکی سفیر نے ان کے درمیان رابطے بحال کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔مزید۔۔۔۔ [...]

    Leave a Comment

    Englishاردو