لاہور ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے دورہ چین کے دوسرے روز بیجنگ میں حکومت پنجاب اور چین کے ایک بڑے کاروباری ادارے کے درمیان مختلف منصوبوں پر باہمی تعاون کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ دستخط کرنے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور چیئرمین چائنہ نیشنل کیمیکل انجینئرنگ گروپ (سی این سی ای سی) جین کیننگ کی موجودگی میں دونوں فریقین کے درمیان کھاد‘ پاور جنریشن‘ مائننگ‘ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور ویسٹ واٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین سی این سی ای سی کے درمیان ایک اجلاس میں سی این سی ای سی کے تعاون سے ہائیڈل و کوئلے سے پاور جنریشن‘ انفراسٹرکچر‘ کوئلے و خام لوہے سے سٹیل کی پیداوار اور ویسٹ واٹر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کے لئے پروٹوکول کے مندرجات کی فوری تیاری کے لئے دونوں جانب سے ایک کمیٹی کے قیام کی تجویز پیش کی۔ چیئرمین سی این سی ای سی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کاقریبی دوست ہے اور وہ کمیٹی کے قیام اور پروٹوکول پر آج دستخط کرنے پر خوش ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا صوبہ میں خام لوہے اور کوئلہ کے وسیع ذخائر موجود ہیں جو لوہے اور بجلی کی تیاری کے لئے نہایت موزوں ہیں۔ وہ ان ذخائر کو نکالنے کے لئے چین کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے تاکہ ان سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ‘ سیوریج کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے اور کوئلے سے بجلی بنانے کے شعبوں میں تعاون پرآمادگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے جس سے ہماری اقتصادی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنی اپنی سطح پر ان مسائل کے حل کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پنجاب میں بجلی‘ توانائی کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے تونسہ بیراج پر 100 میگاواٹ پاور کے بجلی گھر کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے سی این سی ای سی کو دعوت دی کہ وہ سڑکوں کو بہتر بنانے‘ سڑکوں اور موٹرویز کی تعمیر کے منصوبوں میں حکومت پنجاب سے تعاون کریں۔ میاں شہباز شریف نے اس موقع پر مسٹر جین کیننگ کو ان منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان منصوبوں کی تکمیل کے لئے چین سے تعاون میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ ان کے پاس ان منصوبوں کے لئے مقابلتاً سستی جدید ترین ٹیکنالوجی موجود ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ کو سلائیڈز کی مدد سے سی این سی ای سی کی عالمی سطح پر مختلف منصوبوں میں شمولیت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سی این سی ای سی سرکاری شعبے کے بڑے اداروں میںشمار ہوتا ہے اور اس نے دو آئل ریفائنریوں سمیت پاکستان میں 14 منصوبے کامیابی سے مکمل کر لئے ہیں
حکومت پنجاب کا چین کے بڑے کاروباری ادارے کے درمیان مختلف منصوبوں پر باہمی تعاون کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط
November 18th, 2008 · No Comments; last year, mid-November
Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | punjab













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment