Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

عوامی حکومت کو روزنامہ اسلام اور ضرب مومن کی اشاعت پر پابندی زیب نہیں دیتی۔ قاضی حسین احمد

November 16th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

لاہور۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر قاضی حسین احمد نے روزنامہ ’’ اسلام ‘‘ کراچی اور’’ ضرب مومن ‘‘کی اشاعت پر سندھ حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس اقدام سے آزادی صحافت کے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے اور واضح ہو گیاہے کہ حکومت سچ سننے اور حقیقت کا سامناکرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔آئین پاکستان ، آزادی اظہار کی اجازت دیتاہے اور ایک ذمہ دار اخبار کی اشاعت پر پابندی لگانا خلاف آئین ہے ۔ عوام کے ووٹوں سے بر سر اقتدار آنے والے حکومت کو ایسا کرنا زیب نہیں دیتا۔ اپنے ایک بیان میں قاضی حسین احمد نے کہاکہ آئین پاکستان ، آزادی اظہار کی اجازت دیتاہے اور ایک ذمہ دار اخبار کی اشاعت پر پابندی لگانا خلاف آئین ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ روزنامہ اسلام اور ضرب مومن کی اشاعت پر عائد پابندی فی الفور اٹھائی جائے ۔قاضی حسین احمد نے روزنامہ اسلام کراچی کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے اس سے ا ظہار یکجہتی کیاہے اور اسے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • این آر او کے اثرات اب قوم کے سامنے ہیں، فائدہ اٹھانے والے امریکی ڈکٹیشن پر عملدرآمد کے پابند ہیں ۔ قاضی حسین احمد (0)
  • حکومت ہرمحاذ پر بری طرح ناکام ہونے کے بعد فوری طور پر مستعفی ہو جائے اور ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں ۔ قاضی حسین احمد (0)
  • او آئی سی فعال ادارے کاکردار ادا کرتے ہوئے اسرائیل کے سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کااعلان اور غزہ کے محاصرے اورسرحدی پابندیاں فی الفور ختم کرانے میں اپنا کردارادا کرے۔قاضی حسین احمد (0)
  • امریکہ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اسے ایسا پاکستان قبول نہیں جس کی احساس اسلامی نظریے پر رکھی گئی ہو ۔۔ قاضی حسین احمد (0)
  • ملک کو درپیش خطرات سے نکالنے کیلئے مڈ ٹرم انتخابات کے ذ ریعے ایسی حکومت لائی جائے جو جرات مندانہ پالیسیاں اختیار کر کے حالات میں بہتری لائے ۔قاضی حسین احمد کا جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ سے خطاب (0)
  • خرابی صحت اور طویل عرصہ تک امیر رہنے کے باعث آئندہ مجھے امیر منتخب نہ کیا جائے۔ قاضی حسین احمد کی مجلس شوریٰ سے درخواست (1)
  • سال 2008ء میں عراق کے بعد صحافیوں کے قتل کے سب سے زیادہ واقعات پاکستان میں ہوئے۔ ۔ ۔ آر ایس ایف (0)
  • پاکستان سمیت سارک ممالک میں سال 2008ء میں دوران ڈیوٹی بیس صحافیوں کو قتل کر دیا گیا (0)
  • آزمائش کی اس گھڑی میںفلسطینیوں کو ذاتی مفاد اور علاقائی سیاست کی بھینٹ چڑھانے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ قاضی حسین احمد (0)
  • سال 2008ء میں پاکستان میں 12صحافی مارے گئے (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو