Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

سفارتکاروں کا قتل غیر اسلامی ہے اس سے دنیا بھر میں پاکستان کے غیر محفوظ ملک ہونے کا تاثر شدت سے ابھرے گا ۔ ۔ قاضی حسین احمد

November 18th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

لاہور ۔ امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے صوبہ سرحد میں سفارتکاروں کے اغوا و قتل کے بڑھتے ہوئے رجحان کی شدید مذمت کی ہے اور اسے غیر اسلامی فعل قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں قاضی حسین احمد نے کہا کہ اسلام حالت جنگ میں بھی سفارتکاروں کو تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،اور اس اصول کا تمام قومیں احترام کرتی ہیں،ایسا کرنے والے دشمنان دین و وطن ہیں۔انھوں نے کہا کہ بالخصوص ایران اور چین جیسے دوست ممالک کے سفارتکاروں اور باشندوں کا اغوا و قتل انتہائی شرمناک ہے،اور اس مکروہ فعل میں ملوث لوگ پاکستان کو اس کے دوستوں سے محروم اور دنیا میں تنہا کرنا چاہتے ہیں۔ سفارتکاروں کے اغواکے تسلسل کا مطلب یہ ہوگا کہ پاکستانی سفارتکار اور شہری پوری دنیا میں غیر محفوظ ہوجائیں۔قاضی حسین احمد نے کہا کہ اس عمل سے قوم،ملک اور صوبے کی بدنامی ہورہی ہے،اور یہ عمل پاکستان کو ناکام ریاست قرار دلوانے کے عمل کا حصہ ہوسکتا ہے۔ ان بڑھتے ہوئے واقعات سے دنیا میں پاکستان کے غیر محفوظ ملک ہونے کا تاثر شدت کے ساتھ ابھرے گااوردشمن اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرے گا۔ امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کاسراغ لگائے کہ یہ طالبان کررہے ہیں،پیشہ ور اغوار کار گروہ اس میںملوث ہیں یا پاکستان کی شبیہ خراب کرنے کی کوئی غیر ملکی سازش ہے۔ انھوں نے حکومت سے سفارتکاروں کو فوری بازیاب کرانے،انھیں مکمل تحفظ فراہم کرنے اور اس رجحان کے تدارک کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • این آر او کے اثرات اب قوم کے سامنے ہیں، فائدہ اٹھانے والے امریکی ڈکٹیشن پر عملدرآمد کے پابند ہیں ۔ قاضی حسین احمد (0)
  • حکومت ہرمحاذ پر بری طرح ناکام ہونے کے بعد فوری طور پر مستعفی ہو جائے اور ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں ۔ قاضی حسین احمد (0)
  • او آئی سی فعال ادارے کاکردار ادا کرتے ہوئے اسرائیل کے سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کااعلان اور غزہ کے محاصرے اورسرحدی پابندیاں فی الفور ختم کرانے میں اپنا کردارادا کرے۔قاضی حسین احمد (0)
  • جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے نئے امیر کیلئے تین نام تجویز کردیئے (0)
  • امریکہ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اسے ایسا پاکستان قبول نہیں جس کی احساس اسلامی نظریے پر رکھی گئی ہو ۔۔ قاضی حسین احمد (0)
  • ملک کو درپیش خطرات سے نکالنے کیلئے مڈ ٹرم انتخابات کے ذ ریعے ایسی حکومت لائی جائے جو جرات مندانہ پالیسیاں اختیار کر کے حالات میں بہتری لائے ۔قاضی حسین احمد کا جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ سے خطاب (0)
  • خرابی صحت اور طویل عرصہ تک امیر رہنے کے باعث آئندہ مجھے امیر منتخب نہ کیا جائے۔ قاضی حسین احمد کی مجلس شوریٰ سے درخواست (1)
  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی مظاہرہ اسرائیلی پرچم نذر آتش (0)
  • آزمائش کی اس گھڑی میںفلسطینیوں کو ذاتی مفاد اور علاقائی سیاست کی بھینٹ چڑھانے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ قاضی حسین احمد (0)
  • قاضی حسین احمد اور و زیراعظم کے درمیان رابطہ (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو