Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

پاکستانی علاقے میں امریکی میزائل حملے روکنے کے لئے نیٹو فورسز کو سپلائی بند کر دی جائے۔راجہ ظفر الحق

November 20th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

راولپنڈی۔ مسلم لیگ ن کے چیئر مین راجہ محمد ظفر الحق نے پاکستانی علاقوں پر امریکی میزائل حملوں کو روکنے کے لئے نیٹو فورسز کو سپلائی بند کر نے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی قرار داد پر فوری عملدر آمد کا مطالبہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ایس ایف پنجاب کے صدر بابر اعوان کی عیادت کے بعد ہولی فیملی ہسپتال کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار یعقوب ناصر مسلم لیگ ن پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری راجہ وحید محفوظ ، رکن پنجاب اسمبلی شہریار ریاض ،ضیاء اللہ شاہ ،ایم ایس ایف کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عدنان یعقوب ،ڈویژنل صدر مقبول احمد خان ،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر تنویر اختر شیخ،نائب صدر آصف بٹ اور ضلعی اسمبلی کی رکن زیب النساء اعوان سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ بنوں ،لاہور ،اسلام آباد یا کراچی میں ہو پاکستان کا ایک ایک انچ مقدس ہے اس وقت پاکستان کے 17 کروڑ عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں حملوں کو روکنے کے لئے کوئی موثر سدباب نہیں کیا گیا ایک کمیٹی بنا دی گئی جس کا ایک اجلاس ہوا اور تاریخ ڈال دی گئی انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مشترکہ اجلاس کی قرار داد پر فوری عملدر آمد ہو نا چاہیے تھا ورنہ یہ الزام لگتا رہے گا کہ شاید یہی طے ہوا ہے کہ وہ بمباری کرتے رہیں اور ہم صرف احتجاج تک محدود رہیں انہوںنے مزید کہا کہ صرف ایک دن نیٹو فورسز کی سپلائی بند ہو نے سے بہت فرق پڑا تھا اس لئے عملی سدباب ہو نا چاہیے انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ شام کے ایک گاؤں پر حملہ ہوا تو وہاں کے عوام نے اتنا بڑا احتجاج کیا کہ اسرائیل کو دوبارہ جرات نہیں ہوئی کہ امریکہ سے کہہ کر کاروائی کرائے اس لئے اتنی بے بسی بھی نہیں ہونی چاہیے کہ ہم ظلم کے خلاف خاموش رہیں۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • اجمل قصاب کے حوالے سے متضاد بیانات کی وجہ مقننہ کا آزاد نہ ہونا اور وزیر اعظم کے ذریعے فیصلہ نہ کرنا ہے۔ احسن اقبال (0)
  • مسلم حکمرانوں بالخصوص پاکستان کی خاموشی فلسطینی عوام سے ناانصافی اور افسوسناک ہے۔ نواز شریف (0)
  • اجمل قصاب کی شہریت کے حوالے سے متضاد حکومتی بیانات افسوسناک ہیں، احسن اقبال (0)
  • مردان ضمنی انتخابات ، مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عبدالسبحان کا بطور امیدوار نامزد ہونے کا امکان (0)
  • مسلم لیگ (ن ) کا میاں نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس ‘ سترہویں ترمیم کے خاتمے کا بل پیش کرنے پر اتفاق (0)
  • چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم چوہدری عابد شیر علی نے سپیکر قومی اسمبلی پر جانبداری کا الزام عائد کر دیا (0)
  • پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) میں بڑھتے ہوئے فاصلے ، مسلم لیگ(ن) ، جماعت اسلامی ،تحریک انصاف ،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی پر مشتمل اپوزیشن کے نئے گرینڈ الائنس کا امکان (0)
  • عوامی مظاہروں کے ذمہ دار حکومت کے مخالفین نہیں حکمرانوں کی ناکامی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن (0)
  • آزاد کشمیر میں سیاسی اکھاڑ بچھاڑ سے مسلم لیگ ن کا کوئی تعلق نہیں ، صدیق الفاروق (0)
  • ملک میں ہونیوالے امریکی حملے حکمرانوں کی رضامندی سے ہورہے ہیں ۔مسلم لیگ ن (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو