٭۔ ۔ ۔ سلمان تاثیر پنجاب کی غیرت پر دھبہ ہیں، وہ پرویز مشرف کی باقیات ہیں ان کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں
٭۔ ۔ ۔ اخلاقی گراوٹ میں ملوث یہ شخص وزیراعلی کے خلاف سازشیں کررہا ہے،صوبائی کابینہ سے علیحدگی کا فیصلہ پیپلز پارٹی خود کرے۔ رانا ثناء اللہ خان
لاہور ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر پنجاب کی غیرت پر دھبہ ہیں انہیں فی الفور تبدیل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں شراب اور رقص و سرور کی محفلوں کی تحقیقات کی جائیں اور ان محافل کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر الیکٹرانک میڈیا کے کیمروں کی موجودگی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے گورنر اور ان کے فیملی ممبران کی تصاویر بھی میڈیا کے سامنے پیش کیں ۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ سلمان تاثیر کی شہرت انتہائی اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے جس کا ثبوت ان کی اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس پنجاب کی غیرت کی علامت ہے لیکن سلمان تاثیر وہاں شراب اور رقص کی محافل سجا رہے ہیں جس پر قانون حرکت میں آجانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ گورنر ہاؤس میں جاری ان محافل کی تحقیقات کی جائیں گی اورقانون اپنا راستہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں ہیں بلکہ وہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی باقیات ہیں۔ ہمارے پیپلز پارٹی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شراب کی ان محفلوں میں سلمان شاہ جیسی مشرف کی دیگر باقیات بھی دکھائی دے رہی ہیں جو گورنر ہاؤس میں زیب نہیں دیتیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ میں اخلاقی گراوٹ میں ملوث یہ شخص پنجاب میں وزیراعلی میاں شہبازشریف کی قیادت میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے خلاف سازشیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے صوبائی حکومت کو لکھے گئے خطوط کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ پنجاب حکومت سے پیپلز پارٹی کی علیحدگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے پیپلز پارٹی کو پنجاب کابینہ سے الگ ہونے کا اس وقت کہا تھا جب مسلم لیگ (ن) مرکز میں وزارتوں سے الگ ہوئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں صوبائی کابینہ سے الگ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پیپلز پارٹی نے کرنا ہے تاہم صوبہ میں اپوزیشن میں بیٹھنا اس کیلئے زیادہ مناسب ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے تین بل منظور ہوئے جو کمیٹی کے سپرد کردیئے گئے جب ہم اپوزیشن میں تھے اپوزیشن ارکان کا کوئی بل پاس نہیں کیا گیا ۔ ہم نے حکومت اور اپوزیشن میں باہمی تعاون کی اچھی روایت قائم کی ہے













































1 response so far ↓
1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, مورخہ ١٨ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Nov 19, 2008 at 4:08 am
[...] سلمان تاثیر پنجاب کی غیرت پر دھبہ ہیں ، گورنر ہاؤس لاہو… صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر پنجاب کی غیرت پر دھبہ ہیں انہیں فی الفور تبدیل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں شراب اور رقص و سرور کی محفلوں کی تحقیقات کی جائیں اور ان محافل کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر الیکٹرانک میڈیا کے کیمروں کی موجودگی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے گورنر اور ان کے فیملی ممبران کی تصاویر بھی میڈیا کے سامنے پیش کیں ۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ سلمان تاثیر کی شہرت انتہائی اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے جس کا ثبوت ان کی اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس پنجاب کی غیرت کی علامت ہے لیکن سلمان تاثیر وہاں شراب اور رقص کی محافل سجا رہے ہیں جس پر قانون حرکت میں آجانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ گورنر ہاؤس میں جاری ان محافل کی تحقیقات کی جائیں گی اورقانون اپنا راستہ لے گا۔مزید۔۔۔۔۔ [...]
Leave a Comment