Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

بے نظیر بھٹو ہسپتال، ڈاکٹر پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ہسپتال کا کلرک اور اس کی گرل فرینڈ قابل اعتراض حالت میں گرفتار

November 20th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

ایم ایس نے کلرک کو معطل کر دیا ۔ڈی ایم ایس کی جانب سے کلرک کو بچانے کے لئے کاوشیں

راولپنڈی ۔ ایگل سکواڈ نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کی کار پارکنگ میں مشکوک گاڑی پر ریڈ کے دوران ہسپتال کے کلرک اور اس کی گرل فرینڈ کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا اچانک ریڈ پر وسیم نامی کلرک پولیس ملازمین سے مزاحمت پر اتر آیا تاہم اسے قابو کر لیا گیا بے نظیر بھٹو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ زمان خان نیازی نے صورتحال کا علم ہو نے پر مذکورہ کلرک کو خواہ مخواہ ملازمت سے معطل کر دیا ہے تاہم اسی ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بشیر ملک کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ دادعیش میں مصروف جوڑے کو بچانے کے لئے اپنا اثر ر سوخ استعمال کر رہے ہیں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی یا تخریب کاری کی کسی بھی ممکنہ واردات کی روک تھام کے لئے گشت پر مامور ایگل سکواڈ کے جوانوں خالد اور چیمز نے ہسپتال کے اندر ڈاکٹروں کے لئے مختص کار پارکنگ میں اپنا ایک مشکوک گاڑی دیکھی جس کے شیشوں پر فرنٹ اور بیک کے علاوہ سائیڈوں پر بھی سیاہ کپڑا ڈھانپا گیا تھا جس پر ان دونوں پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو چیک کیا تو پچھلی نشست پر موجود کلرک وسیم اور اس کی گرل فرینڈ قابل اعتراض حالت میں تھے جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا بعد ازاں اس جوڑے کو وارث خان پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر راجہ امیر کے سپرد کر دیا گیا ادھر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی الائیڈ ہاسپٹلز کمیٹی کے چیئر مین چوہدری سر فراز افضل نے اس واقعہ پر کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو جیسی عظیم خاتون کے نام سے منسوب ہسپتال کے اندر ایسی کاروائی کے مرتکب کلرک اور اسے بچانے کے لئے سر گرم ہسپتال کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

Tags: Crime News , Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • راولپنڈی میں گکھڑ پلازہ کے سانحہ میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہو گئی ۔(خصوصی رپورٹ۔ ۔ ۔ گکھڑ پلازہ) ۔ (0)
  • گھکڑ پلازہ ، مجموعی طور پر 6 افراد جاں بحق،50سے زائد زخمی ہو گئے (0)
  • راولپنڈی ، گھکھڑ پلازہ خوفناک آتشزدگی کے بعد مہندم ہو گیا، تین افراد ہلاک ، چار جھلس گئے (0)
  • ملکی معاشی صورت حال مستقبل کے لیے انتہائی خطرناک ہے، راولپنڈی چیمبرز آف کامرس (0)
  • انوسٹی گیشن سیل راولپنڈی کا بدنام زمانہ ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤس پرچھاپہ ، 9 لڑکیاں اور13 مرد گرفتار (0)
  • راولپنڈی ، ایس ایس پی آفس میں الیکٹرک واٹر ہیٹر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ (0)
  • اسلامی یونیورسٹی میں ہاسٹلز کے طلباء اور طلباء تنظیم کے کارکنوں میں تصادم (0)
  • عوام نے ڈاکو پھڑکا دیا ، ایک زخمی ڈاکو گرفتار (0)
  • پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کے دو مرکزی گیٹوں پر خود کش دھماکے ، ١٠٠ ملازمین جاں بحق ٢٠٠ کے قریب زخمی ہوگئے ۔تفصیلی خبر (0)
  • واہ کینٹ خود کش دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے نام (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو