راولپنڈی ۔ ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی سردار مقصود خان کے آفس میں ایک روز قبل نصب کیا جانے والا الیکٹرک واٹر ہیٹر جمعہ کے روز خوفناک دھماکہ سے پھٹ گیا دھماکہ کی شدت کے باعث ایس ایس پی آفس کے دفاتر کی کھڑکیاں دروازے ، فرنیچر ، باتھ روم اور ملحقہ کمرہ بری طرح تباہ ہو گیا فرنیچر ٹوٹ کر بکھر گیا جبکہ ایس ایس پی آپریشن جو چند منٹ قبل دفتر سے نکل کر قریب ہسپتال تک گئے تھے ۔ معجزانہ طور محفوظ ہے الیکٹرک واٹر ہیٹر کے پھٹنے کی آواز کی شدت کے باعث پوری عمارت لرز گئی یہاں یہ امر قابل ذِکر ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب ڈاکٹر طارق کھوکھر نے پریس کانفرنس کیلئے میڈیا کے نمائندوں کو مدعو کر رکھاتھا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس آفیسر راجہ رفعت مختار ، ایس پی ٹریفک ملک مطلوب اعوان ، ڈی ایس پی سید عابد حسین شاہ ، گلزار خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے جو دھماکہ کی آواز سنتے ہی اپنے دفاتر سے باہر نکل آئے اور ایس ایس پی آپریشن کے دفتر کا جائزہ لیا بعد ازاں سردار مقصود اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے بتایا کہ ایک روز قبل انہوں نے باتھ روم میں الیکٹرک واٹر ہیٹر لگوایا تھا جس میں شاید فنی خرابی کے باعث گیس جمع ہو گئی اور یہ دھماکہ سے پھٹ گیا انہوں نے بتایا کہ میں چند منٹ قبل یہاں سے اٹھ کر ایک قریبی رشتہ دار کی عیادت کیلئے ہسپتال تک گیا تھا کہ یہ واقعہ پیش آگیا انہوں نے کہاکہ تخریب کاری کا کوئی امکان نہیں تمام چیزیں واضح ہیں الیکٹرک واٹر ہیٹر کے ٹکڑے موجود ہیں
راولپنڈی ، ایس ایس پی آفس میں الیکٹرک واٹر ہیٹر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ
November 21st, 2008 · No Comments; last year, mid-November
Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | rawalpindi, rawalpindi blast













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment