Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

پاکستان اوباما کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ۔ رچرڈ باؤچر

November 9th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

پاکستان اور افغانستان کی دہشت گردی کیخلاف مشترکہ کوششیں خطے میں امن و استحکام کا باعث بنیں گی ۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کی کابل میں پریس کانفرنس

اغواء کاروں نے کینیڈین صحافی میلیسا فنگ کو رہا کردیا ۔ سفارتخانہ میں منتقل کردیا گیا

کابل ۔ امریکا کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رچرڈ باؤچر نے واضح کیا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کی خارجہ پالیسی میں پاکستان اور افغانستان سر فہرست ہوں گے۔پاکستان اور افغانستان کی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں خطے میں امن واستحکام کا باعث بنیں گی ۔ کابل میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ نو منتخب صدر براک اوباما کہہ چکے ہیں کہ امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان اور افغانستان اولین ترجیح ہوں گے،اوباما کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی حکومت نے موثر کارروائی نہ کی تو پاک افغان سرحد پر القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔رچرڈ باؤچر نے توقع ظاہر کی کہ نئی امریکی حکومت افغانستان میں ڈو مور کی پالیسی پر گامزن رہے گی ۔رچرڈ باؤچر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں علاقے میں امن و استحکام کا باعث بنیں گی ۔ رچرڈ باؤچر نے مزید کہا کہ اگرچہ افغانستان نے مختلف شعبوں میں کچھ سالوں سے ترقی کی ہے لیکن ملک میں انتہا پسندوں کی موجودگی کا بڑا مسئلہ ہے ۔ افغانستان میں ریلیف تنظیموں کے کارکنوں پر حملے اور اغوا کے واقعات نے حالات کو مزید خراب کردیا ہے افغانستان کے دورے کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ نے کابل میںپاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات کی انہوں نے کہا کہ قبائلی ایجنسی باجور میں ملٹری آپریشن جاری ہے ۔ پاکستانی فوج نے واضح طورپر کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے ۔ جب امریکی نائب وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ ملٹری آپریشن کب تک رہے گا تو امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ صرف پاکستان اور افغانستان کی مدد کرنا چاہتا ہے دونوں ملکوں کو سرحدی علاقے سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہو گا ۔ باؤچر نے کہا کہ میں عسکری ماہر نہیں ہوں لیکن پاکستان اور افغانستان کو مل کر تمام خطرات سے نبٹنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کے حکمرانون کو بخوبی علم ہے کہ انتہا پسندوں سے پاکستان کو براہ راست خطرہ ہے ۔ باؤچر نے کہا کہ اگرچہ افغانستان نے کچھ شعبوں میں ترقی کی ہے لیکن انتہا پسندوں کی موجودگی ایک بڑا مسئلہ ہے باؤچر نے زور دیا ہے کہ افغانستان میں امدادی تنظیموں کے ورکروں پر حملے اور ان کے اغواء نے ملک کی صورت حال کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔ اغواء اور حملے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے ۔ دوسری جانب کابل میں اغوا کاروں نے کینیڈین صحافی میلیسا فنگ کو رہا کر دیا۔ رہائی کے بعد میلیسا فنگ کو کینیڈین سفارتخانے منتقل کر دیا گیا ۔میلیسا کو بارہ اکتوبر کو اغوا کیا گیا تھا ،اغوا کاروں نے تاوان سمیت کسی قسم کا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا

Tags: Afghanistan , Pakistan , Urdu , Urdu News , World News | ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • صدر آصف علی زر داری،وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چیف آف آرمی سٹاف سے امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے اہم نوعیت کی ملاقاتیں (0)
  • صدر زرداری نے امریکی نائب صدر مسٹر بائیڈن کو ہلال پاکستان ایوارڈ دے دیا (0)
  • برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے فاٹا پر امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں کی مذمت (0)
  • ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں فلسطینیوں کی نصرت اور مظالم سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں ، اسرائیل کی خلاف مزاحمتی قرار دادوں کی منظوری (0)
  • ھارت کے ساتھ مشرقی سرحد پر حالات خراب ہو گئے ہیں ‘ بھارت نے مذاکراتی عمل بھی ختم کر دیا ہے ‘ گیلانی (0)
  • سابق بینکاروں نے فاریکس سکینڈل کے اصل حقائق منظر عام پر لانے کی پیشکش کر دی (0)
  • دینی ومذہبی جماعتوں نے ریاستی دہشت گردی کے مرتکب اسرائیل کی پشت پناہی پر امریکی اور مغربی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی (0)
  • سال نو کے آغاز پر جنوبی وزیرستان میں القاعدہ کے آپریشنل اسامہ الکنی کو نائب سمیت ہلاک کر دیا ہے ‘ امریکہ (0)
  • وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مشیر قومی سلامتی محمود علی درانی کو برطرف کر دیا (0)
  • ممبئی حملوں کا مبینہ ملزم اجمل قصاب پاکستانی شہری ہے، ترجمان دفترخارجہ کی تصدیق (1)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو