Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

سلمان تاثیر نے اخلاقی و سیاسی اقدار کا جنازہ نکالتے ہوئے گور نر ہاؤس کو رقص و سرود کی محفلوں میں بدل دیا

November 9th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

گور نرہاؤس میں ریاستی امور کی انجام دہی کے بجائے رقص اور جام چھلکنے لگے ‘ اہم ریاستی مقام کے وقار کی دھجیاں اڑنے لگیں

بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں ’’سبحان اللہ کے مشتاق ‘‘ اولاد باپ سے دو قدم آگے نکلی

گورنر ہاؤس کی نجی محفلوں میں بیٹوں اور بیٹیوں کے ہوش ربا ڈانس

لاہور ۔ ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے گور نر سلمان تاثیر نے شرعی ، اخلاقی و سیاسی اقدار کا جنازہ نکالتے ہوئے گور نر ہاؤس کو رقص و سرود کی محفلوں میں بدل دیا ۔گور نرہاؤس میں ریاستی امور کی انجام دہی کے بجائے رقص اور جام چھلکنے لگے اور اس اہم ریاستی مقام کے اقدار و وقار کی دھجیاں اڑنے لگیں ۔ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں ’’سبحان اللہ کے مشتاق ‘‘ اولاد باپ سے دو قدم آگے نکلی۔ گور نر ہاؤس کی نجی محفلوں میں باپ کے سامنے بیٹوں اور بیٹیوں کا ہوشربا ڈانس۔کسی نے کسی سے کوئی شرم محسوس نہیںکی ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے ’’ گورنر ہاؤس ‘‘ کے اقدار و وقار کو پامال کرتے ہوئے اپنے دوستوں و احباب کے ساتھ گورنر ہاؤس میں رقص و سرود کی نجی محفلیں منعقد کرانا شروع کر دی ہیں۔جن میں ان کے بیوی بچوں سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی شرکت کر تے ہیں ۔ اسی طرح کی ایک رنگین محفل گزشتہ دنوں گورنر ہاؤس میںمنعقد ہو ئی جس میں حسب روایت گورنر کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں نہ صرف دل کھول کر شراب کے جام خالی کئے گئے بلکہ رقص نے اس محفل کے رنگ کو دوبالا کیے رکھا۔ ڈانس کرنے والوں میں گورنر کے صاحبزادے اور صاحبزادیاں بھی شامل رہیں۔ رقص و سرود کی یہ محفل کئی گھنٹوں تک جاری رہی ۔واضح رہے کہ اسلام اور دیگر مذاہب میں اندرون خانہ کسی کی ذاتی زندگی پر نکتہ چینی یا اعتراض کی اجازت نہیں ہے تاہم ریاستی مقام کے اقدارکی پامالی اور اس کے وقار کو مجروح کرنے والی ذمہ دار اشرافیہ اس حوالے سے ریاست اور قوم کے سامنے جواب دہ ہے اگر امریکہ یا کسی مغربی ملک میں کسی وزیر یا اعلیٰ حکومتی شخصیت کی مئے نوشی یا لڑکیوں سے تعلقات آشکارا ہو جائیں ،تو وہ خود اس عہدے سے الگ ہو جاتا ہے یا پھر ریاست کی جانب سے اسے اس عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے ۔ بد قسمتی سے اسلام کے نام پر قائم اسلامی ملک پاکستان میں ڈیڑھ سو روپے کی دیسی شراب پینے والوں کی تو تھانوں میں پولیس کی جانب سے کئی گھنٹوں تک چھترول کی جاتی ہے اور انہیں جیل کی ہوا تک کھانی پڑتی ہے۔ مگر اس ملک کی اشرافیہ کو ملک میں آئین ، قانون اور اخلاقی اقدار کی پامالی کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ ریاستی امور میں اتنی بڑی ذمہ داری کے باوجود صوبے کے گورنر ہاؤس میں بلا کسی روک ٹوک یہ محفلیں منعقد کی جا رہی ہیں۔ جس سے نہ صرف سیاسی اور اسلامی اقدار کا مذاق اڑایا جا رہا ہے بلکہ ایک اہم سرکاری مقام کے اقدار و وقار کو بھی پامال کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق’’ رنگیلا شاہ ‘‘گورنر نے ایک نجی مجلس میں یہاں تک کہا کہ غلام مصطفےٰ کھر کے بعد گونر ہاؤس قبرستان کا منظر پیش کر رہا تھا اور اس کے نالائق ویٹرز کو شیمپئین اور وائن کی بوتلیں کھولنے کا طریقہ کار نہیں آتا تھا مجھے ایک محفل میں مہمانوں کے سامنے شرمندہ ہونا پڑا جس کے بعد میں نے گورنر ہاؤس کے ان ویٹرز کو ٹریننگ دی کہ شراب کی بوتلیں کھولنے کے کیا ’’ آداب ‘‘ہیں۔ گزشتہ دنوں گورنر ہاؤس میں منعقدہ اس رنگین محفل کی ان تصاویراور موصوف گورنر اور ان کی نئی نسل کا کردار دیکھ کر نہ صرف موصوف کے والد پروفیسر محمد دین تاثیر المعروف ایم ڈی تاثیر بلکہ شاعر مشرق علامہ اقبال جنہوں نے ان کی کیمرج یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے رہنما ئی کی تھی کی روح بھی ضرور تڑپی اور ماتم کناں ہوئی ہو گی۔ کھلے عام پینے پلانے کی یہ پارٹیاں اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ مغربی تہذیب کے دلدادہ پورے ملک میں اس قسم کا معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔گورنر صاحب نہ صرف گورنر ہاؤس لاہور میں اس قسم کی محفلیں جماتے ہیں بلکہ اس سلسلے میں گز شتہ دنوں صوبہ سرحد کی نتھیاگلی میں واقع گورنر ہاؤس تشریف لے گئے انھوں نے وہاں بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ ’’گوشہ عافیت‘‘ کے لیے ایک رات گزارنے یہاں آئے ہیں۔ گورنر ہاؤس سرحد کے ملازمین کا خیال تھا کہ گورنر پنجاب اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ آئے ہیں مگر رات گئے جب’’ ام لخبائث‘‘ یہ دوشیزائیں فطری لباس میں آ گئیں اور گورنر پنجاب کی قیادت میںآنے والی اس پارٹی اور ان پر اپنا اثر دکھایا تو ملازمین کی یہ غلط فہمی بھی دور ہو گئی کہ گورنر پنجاب ہمراہ اہل خانہ ہیں یا نہیں ؟ موصوف گورنر کے بیٹے بھی ہر طرح کے مشاغل کے ’’ شوقین‘‘ ہیں۔موصوف کے ایک بیٹے جو کہ کراچی میں ان کے کاروبار کی نگرانی کرتے ہیں کے شیطانی کھیل کی ویڈیو’’ یو ٹیوب‘‘ پر لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھی۔ موصوف نے دفتر کی ایک ملازمہ کے ساتھ کھیلے گئے شیطانی کھیل کی کیمرے سے ویڈیو بنا کر اسے ذاتی لیپ ٹاپ میں محفوظ کر لیا تھا ۔ اسی وجہ سے ان کے اس کھیل کا بھانڈا پھوٹ گیا ۔ ذرائع کے مطابق سلمان تاثیر کے یہ صاحبزادے اپنی ملازمہ کو یہ ویڈیو دکھا کر نہ صرف محظوظ ہوتے رہے بلکہ اپنے اس شیطانی کھیل کو جاری رکھا شومئی قسمت جس لیپ ٹاپ میں یہ ویڈیو محفوظ کی گئی اس میں وائرس آنے کی وجہ سے خراب ہو گیا ۔لیپ ٹاپ ٹھیک کرانے کے لیے اسے دفتر کے آئی ٹی ٹیکنیشن کے حوالے کیا گیا تو اس ٹیکنیشن نے نہ صرف اپنے ’’ صاحب‘‘ کے اس شیطانی کھیل کی خود ویڈیو دیکھ لی بلکہ اس کی کاپی کرکے اپنے دوستوں کو بھی دکھائی ۔ گورنر کے بیٹے کو اس کا علم ہوا تو ’’ صاحب بہادر ‘‘ کے بیٹے کو دفتر کے معمولی ملازم کی یہ حرکت پسند نہ آئی اور ٹیکنیشن کی خود بھی اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ذریعے وہ درگت بنائی۔ ایک لمحے کے لیے لوگوں کو یہ محسوس ہوا کہ وہ زندگی کی بازی ہار گیا ہے لیکن ’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ‘‘۔ ملازم کی رپورٹ پرپولیس نے مقدمہ بھی درج کیا ۔ ڈی آئی جی کراچی منظور مغل کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی پولیس ٹیم نے موصوف کے کاروباری دفتر پر چھاپہ مار کر لیپ ٹاپ بھی اپنے قبضہ میں لے لیا مگر بڑے باپ کے بیٹے کو اس فرسودہ اور گلے سڑے نظام کی وجہ سے سزا نہ مل سکی اور یہ نام نہاد اشرافیہ آج بھی اپنی ر نگین محفلوں میں مگن ہے

………………

گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی گورنر ہاؤس میں رقص و سرور اور شراب نوشی کی درجنوں تصاویر نا قابل اشاعت ہیں

گورنر پنجاب سلمان تاثیر ان کے دوستوں اور دیگر احباب و رشتہ داروں کی گورنر ہاؤس میں رقص و سرور اور شراب نوشی کی درجنوں تصاویر نا قابل اشاعت ہیں۔ گورنر پنجاب کی نجی محفلوں کی تصاویر منظر عام پر لانے والوں کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں رقص و سرود اور شراب نوشی کی ایسی درجنوں تصاویر موجود ہیں ، جن میں گورنر پنجاب سلمان تایثر ، ان کے دوست و احباب اور دیگر رشتہ دار شامل ہیں تاہم ان میں سے بعض تصاویر ایسی ہیں جو اخبارات کے ضابطہ اخلاق کے تحت نا قابل اشاعت ہیں اس لیے انھیں منظر عام پر نہیں لایا جا سکتا۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • حکومت پنجاب نے جماعت الدعوہ کے سات جریدوں کی اشاعت پر فوری پابندی عائد کر دی (0)
  • صوبائی دارالحکومت کی مساجد میں غزہ کے نہتے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں (0)
  • امید ہے پنجاب حکومت جماعت الدعوۃ کے خلاف کارروائی کرے گی، شیری رحمان (0)
  • لاہور چیمبر آف کامرس نے ایک ہفتہ کے اندر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے پر انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کردیا (0)
  • پیپلز پارٹی سرحدوں پر درپیش خطرات کے باوجود گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے ذریعے پنجاب حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔صدیق الفاروق (0)
  • حکومت پنجاب نے اوپن ٹرانسفر لیٹر پر گاڑی چلانے پر پابندی عائد کر دی (0)
  • لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل (0)
  • لاہور میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، شہری لکڑیاں اور گوبر جلانے پر مجبور، خواتین کی سینہ کوبی (1)
  • مسلم لیگ ق پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی جس سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔چوہدری شجاعت حسین (0)
  • پنجاب میں دھند ،پروازیں منسوخ اورٹرینوں کی آمدورفت متاثر ‘ ایک شخص جا ں بحق ‘ درجنوں زخمی (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو