Urdu News – Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 2
اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں

عسکریت پسندی کا معاملہ ایک ماہ میں حل نہیں ہو سکتا ‘ شاہ محمود قریشی

November 23rd, 2008 · 1 Comment;  last year, at the end of November

ڈاکٹر عافیہ جلد واپس آئیں گی ‘ زرعی ٹیکس زیر غور نہیں ‘ وزیر خارجہ کی ملتان میں صحافیوں سے گفتگو

ملتان ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عسکریت پسندی کا مسئلہ ایک ماہ میں حل نہیں ہو سکتا ۔ ڈاکٹر عافیہ جلد واپس آئیں گی ‘ زرعی ٹیکس زیر غور نہیں ۔ ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا ۔ حکومت ملکی مفادات کے خلاف کوئی کام نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پیچیدہ مسائل حل کرنے کے لئے حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے آئی ایم ایف نے زرعی ٹیکس کے نفاذ کی تجویز دی ہے اور نہ ہی اسی پر غور کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بین المذاہب کانفرنس کا مقصد انتہا پسندی کا خاتمہ اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہے ۔

Tags: ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

1 response so far ↓

  • 1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, مورخہ ٢٤ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Nov 24, 2008 at 4:37 am

    [...] عسکریت پسندی کا معاملہ ایک ماہ میں حل نہیں ہو سکتا ‘ شا… وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عسکریت پسندی کا مسئلہ ایک ماہ میں حل نہیں ہو سکتا ۔ ڈاکٹر عافیہ جلد واپس آئیں گی ‘ زرعی ٹیکس زیر غور نہیں ۔ ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا ۔ حکومت ملکی مفادات کے خلاف کوئی کام نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پیچیدہ مسائل حل کرنے کے لئے حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔مزید۔۔۔۔۔ [...]

Leave a Comment

Englishاردو