لاہور ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس خورشید انور بھنڈر نے سٹیج ڈراموں میں ڈانس پر پابندی عائد کردی ہے اور ہدایت کی ہے کہ جس کسی شہر میں بھی سٹیج ڈرامے کے دوران ڈانس شامل کیا گیا اور ڈانس والا ڈرامہ کیبل پر دکھایا تو اس کا نہ صرف کیبل آپریٹر بلکہ ڈی سی او اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھی اس کا ذمہ دار ہو گا ۔ عدالت عالیہ نے یہ حکم پنجاب میں سٹیج ڈراموں کے دوران ڈانس کے حوالے سے دائر ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیا ۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سٹیج ڈراموں میں ڈانس کی وجہ سے فحاشی پھیل رہی ہے جبکہ یہ ڈرامے کیبل پر بھی دکھائے جاتے ہیں جس سے گھروں میں بھی نوجوان اور کمسن بچے بے راہ روی کا شکار ہوتے ہیں ۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ڈی سی او اور ڈی پی او اس پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔
لاہور ہائیکورٹ نے سٹیج ڈراموں میں ڈانس پر پابندی لگادی
November 18th, 2008 · 3 Comments; last year, mid-November
Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | lahore high court, punjab, stage drama













































3 responses so far ↓
1 محمد الیاس // Nov 18, 2008 at 10:33 am
یہ پہلی دفعہ صدر سالار ضیاء الحق کے بعد کسی نے اسلام کے نام پر کوئی پیش رفت کی ہے ورنہ پاکستان صرف نام کا ہی اسلامی ملک رہ گیا تھا۔ اسلامی اقدار پر سب سے بُرا وقت فوجی سالار پرویز مشرّف کے دور میں آیا جب کہ نشریہ پر دکھائے جانے والی عورتوں کے سر سے دوپٹّہ غائب ہو گیا اور سرعام رقص کی محفلیں ہونے لگیں۔ اس قدم سے پرویز مشرّف کے دو مقاصد تھے۔
1- اپنی عیّاشی اور عریانی سے دلچسپی۔
2- فرنگیوں کو خوش کرنا کہ وہ اسلام سے پرے آزاد معاشرے کا علمبردار ہے۔ جو اسکی منافقانہ حکمت عملی سے آخر تک خوش نہ ہو سکے۔
مشرّف کا زیادہ بس نہیں چلتا تھا ورنہ اسکے عزائم اس سے بڑھ کر تھے، افسوس کے نیم ملّاوں کی ان سرکاری اور سیاسی تنظیموں نے اس کے خلاف کوئی خاص تحریک نہ اُٹھائی۔
اب پنجاب کی عدالت کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔
2 Al Arslan // Nov 18, 2008 at 10:39 am
بہت اچھّا پنجاب کی عدالت زندہ باد۔ پہلی دفعہ کافی عرصہ بعد کسی نے اسلام کے نام پر اور ہمارے معاشرے کی بھلائی کے لئے کوئی قدم اُٹھایا ہے۔ پرویز مشرّف نے پاکستانی معاشرے کو امریکہ کو خوش کرنے کے لئے برباد کر کے رکھ دیا تھا۔ اس عدالت کی اس قدم کے لئے علماء کو بھرپور حمایت کرنا چاہئے۔
3 محمد جواد // Nov 18, 2008 at 12:37 pm
پہلی دفعہ محسوس ہوا ہے کہ یہ عدالتیں کسی اسلامی ملک کی عدالتیں ہیں. خورشید احمد بھنڈر صاحب نے یقینا” یہ ایک عظیم فیصلہ صادر کیا ہے.
Leave a Comment