کراچی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام دفاتر نے جمعرات سے ایک اور 2 روپے مالیت کے ایلمونیم سکوں کی فراہمی شروع کر دی ہے۔یہ سکے دھاتی ساخت (ایلمونیم) سے بنے ہوئے ہیں جبکہ رنگ اور وزن کے لحاظ سے مختلف ہیں تاہم ان سکوں کا ڈیزائن اور قطر موجودہ سکوں کی طرح ہی ہے جو 8 ستمبر1998سے متعارف کرائے گئے تھے۔ وفاقی کابینہ ایک اور 2روپے مالیت کے ایلمونیم سکوں کی مالیت، حجم، ڈیزائن اور دھاتی ساخت کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور وفاقی حکومت ایس بی پی بی ایس سی کے ذریعے ان سکوں کے 20 نومبر 2008سے اجراء کا اعلان بھی کرچکی ہے۔ایک روپے مالیت کا ایلمونیم سکہ سفید رنگ میں ہے جس کا قطر 20ملی میٹر اور خالص وزن 1.75 گرام ہے جب کہ 2 روپے مالیت کے سکے کی دھاتی ساخت اور رنگ بھی یہی ہیں، البتہ 2 روپے مالیت کے ایلمونیم سکے کا قطرساڑھے22 ملی میٹر اور خالص وزن 2.6 گرام ہے۔ایک اور 2 روپے کے موجودہ زیر گردش سکوں کی قانونی حیثیت برقرار رہے گی
اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ایک اور 2 روپے مالیت کے ایلمونیم سکوں کی فراہمی شروع کر دی
November 20th, 2008 · No Comments; last year, mid-November
Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News , business | pakistan, state bank













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment