Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

سپریم کورٹ نے شریف برادران اہلیت کیس کی سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی

November 20th, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

اسلا م آباد ۔سپریم کورٹ نے شریف برادران اہلیت کیس کی سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی۔ اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ شریف برادران کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی ضرورت نہیں۔ جسٹس موسیٰ کے لغاری کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ نوٹس کے باوجود نواز شریف اور شہباز شریف عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی وکیل پیش ہوا۔سماعت کے آغاز پر ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق محمود نے حکومت کی طرف سے احکامات نہ ملنے کے باعث سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔میاں نواز شریف کے تائید کنندہ مہر ظفر اقبال کے وکیل اے کے ڈوگر نے کہا کہ یہ کیس عوامی نوعیت کا ہے اور اس میں سیاسی انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئے۔ اس موقعے پر جسٹس موسیٰ لغاری نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم اس کیس کو قانون کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور کسی بھی چیز کو خاطر میں لائے بغیر اس کی سماعت کررہے ہیں۔فاضل عدالت نے سماعت چار دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ پیشی پر شریف برادران پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔ بعد میں اٹارنی جنرل سینیٹر لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس کی ضرور ت نہیں کیونکہ یہ کیس سول نوعیت کا ہے۔

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • مسلم حکمرانوں بالخصوص پاکستان کی خاموشی فلسطینی عوام سے ناانصافی اور افسوسناک ہے۔ نواز شریف (0)
  • مسلم لیگ (ن ) کا میاں نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس ‘ سترہویں ترمیم کے خاتمے کا بل پیش کرنے پر اتفاق (0)
  • سینٹر سیف اللہ خان کی میاں نواز شریف سے ملاقات (ق) لیگ سے اتحاد پر تبادلہ خیال (0)
  • سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس سینئر ترین جج ہو گا، تاہم صدر مملکت کو سینارٹی سے ہٹ کر بھی چیف جسٹس کی تقرری کا حق حاصل ہے۔اٹارنی جنرل سردار لطیف کھوسہ (0)
  • مسز گلزار بٹ نے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے سامنے چیف جسٹس کو تسلیم کر نے سے انکار کر دیا (1)
  • پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں ملک کی بقاء کیلئے وکلاء کے لانگ مارچ میں شریک ہو۔ میاں نوازشریف (0)
  • موجودہ صورت حال کے پیش نظر آج پوری قوم خون کے آنسو رو رہی ہے ۔۔ نواز شریف (0)
  • بڑھکوں کا جواب بڑھکوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے دیں گے ۔میاں نواز شریف (1)
  • نئے چیف جسٹس سمیت تمام ججز کی تقرری میرٹ کے مطابق ہو گی ، سزائے موت کے خاتمے کے لئے سمری وزارت داخلہ کو بھجوائی دی ۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک (0)
  • حکومت دہشت گردی کے خلاف منظور کردہ قومی سلامتی کی قرارداد پر عمل درآمد کروانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔محمد نواز شریف (1)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو