سوات۔ سوات کے علاقے عالم گنج میں ایک مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق تحصیل خوازا خیلہ کے علاقے عالم گنج میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس سے ایک گولہ سفیر گل نامی شخص کے گھر پر آ گرا جس سے ایک ہی خاندان کے 6افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے سیکورٹی فورسز نے کانجو میں4 عسکریت پسند گرفتار کر لئے مینگورہ کے علاقے کمبل میں عسکریت پسندوں نے حجاموں کی 4 دوکانیں بم سے اڑا دیں جس کے بعد علاقے کے دیگر حجاموں نے دوکانیں بند کر دیں کبل کے مختلف علاقوں میں26 ویں روز بھی سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے آپریشن کی وجہ سے کبل اور ملحقہ علاقوں میں کرفیو نافذ ہے سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ کبل میں عسکریت پسندوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے لڑاکا طیاروں نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تحصیل مٹہ کے علاقے ڈاگے میں عسکریت پسندوں نے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
سوات : عالم گنج میں ایک مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی
November 20th, 2008 · No Comments; last year, mid-November
Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | sarhad, swat













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment