Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

سوات، باجوڑ: عسکریت پسندوں اور پاک فوج کے درمیان تازہ جھڑپیں، خود کش حملہ، ملک رحمت اللہ اور13 غیر ملکیوں سمیت 23 افراد جاں بحق

November 20th, 2008 · 1 Comment;  last year, mid-November

٢٤ گھنٹوں میں ٤٦ افراد جاں بحق ہو ئے

سیکورٹی فورسز نے چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کر کے 12 خود کش جیکٹس بھی برآمد کر لیے

طالبان نے حج کے موقع پر سعودی عرب میں متوقع مذکرات سے انکار کر دیاہے۔ ۔ ۔ ذرائع

سوات+ باجوڑ ۔ سوات اور قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں اور پاک فوج کے درمیان تازہ جھڑپوں اور خود کش حملے میں قبائلی لشکر کے سربراہ ملک رحمت اللہ اور13 غیر ملکیوں سمیت 23 جبکہ24 گھنٹوں میں 46 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ،سیکورٹی فورسز نے چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کر کے 12 خود کش جیکٹس بھی برآمد کر لیے ہیں ادھر طالبان نے حج کے موقع پر سعودی عرب میں متوقع مذکرات سے انکار کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سوات اور قبائلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیکورٹی فورسز کی چوبیس گھنٹوں میں سوات اور باجوڑ میں کارروائیوں کے دوران 46 عسکریت پسند مارے گئے ہیں ۔مارے جانے و الوں میں تیرہ غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے نواں گئی، جہار منگ ،باگوڑے اور زوبندر کے علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں نو عسکریت پسندوں ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔تحصیل اتمان خیل ،سالارزئی اور برنگ کے علاقوں میں صورتحال معمول پر آرہی ہے تاہم باجوڑ ایجنسی کے بیشتر علاقوں میں امن وا مان کی صورتحال تاحال خراب ہے۔ ادھر باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے بادان کی ایک مسجد میں بم دھماکے سے ماموند قبائلی لشکر کے سربراہ ملک رحمت اللہ سمیت 7 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں دھماکہ نماز مغرب کے دوران کیا گیا مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ خود کش حملہ تھا دھماکے کی زد میں آ کر ماموند قومی لشکر کے سربراہ ملک رحمت اللہ شدید زخمی ہوئے انہیں اور دیگر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار پہنچا دیا گیا ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ملک رحمت اللہ بھی جاں بحق ہو گئے مزید چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے کئی افراد ابھی تک زخمی ہیں نماز مغرب کے دوران خود کش حملہ آورمسجد میں داخل ہوا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے ملک رحمت اللہ اپنے 7 دیگر ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے 3 افراد شدید زخمی بتائے جاتے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے ۔باجوڑ میں گذشتہ 3 دنوں سے سیکورٹی فورسز نے کارروائیوں میں شدت پیدا کر رکھی ہے جمعرات کو ایک کارروائی کے دوران تحصیل نوا گئی کے مقام پر شدت گولہ باری سے متعدد افغان عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 6 نومبر کو سالارزئی قبیلے کے قومی لشکر پر خود کش حملہ ہوا تھا جس سے 30 کے قریب افراد ہلاک ہوتے تھے۔ادھر اطلاعات کے مطابق چارسدہ میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے چار عسکریت پسند وں کو گرفتار کرکے بارہ خود کش جیکٹس برآمد کرلیں۔ سیکورٹی فورسز نے یہ کارروائی چارسدہ میں محبکدہ شنہ غنڈی میں۔ادھر سوات میں جیٹ طیاروں سے بمباری کے نتیجے میں سولہ عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ تحصیل مٹہ کے علاقے پیوچار اور شو ر میں سیکورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں سولہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ ادھر سوات کے علاقے عالم گنج میں مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہو گئے۔ تحصیل خوازہ خیلے کے علاقے عالم گنج میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ اس دوران ایک گولہ صفیر گل نامی شخص کے گھر پر آگرا جس سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہو گئے۔ ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذکرات کا تیسرا مرحلہ حج کے موقع پر سعودی عرب میں متوقع ہے تاہم طالبان نے ان مذکرات سے انکار کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپوں اور افغان حکومت کے درمیان سعودی عرب میں حج کے موقع پر مذکرات متوقع ہیں جس افغان انتظامیہ کے ذرائع تصدیق کر رہے ہیں تاہم دوسری جانب ملا عمر کے نائب ملا برادرز نے ایک سعودی ماہنامے کو انٹرویوں میں کہا ہے کہ طالبان امریکا ،نیٹو فورسز یا افغان حکومت کیساتھ کسی قسم کے مذکرات کے لئے تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایک طرف تو مذاکرات کی بات کر رہا ہے تو دوسری طرف افغانستان میں مزید فوج بھیجی جا رہی ہے ۔ملا برادر کا کہنا ہے کہ اگر افغان حکومت زیر حراست افراد سے مذکرات کر رہی ہے تو انہیں طالبان کا نمائندہ تصور نہیں کیا جا سکتا

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News | , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • شمالی وزیرستان:نا معلوم افراد کی فائرنگ سے تحصیلدار رزمک اپنے گارڈ سمیت جاں بحق (0)
  • سوات ، ایک اوربوائز سکول نذرآتش ، چارباغ سے پولیس اہلکار کی نعش برآمد (0)
  • ہنگو دلن چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کا حملہ ‘ 3 پولیس اہلکار جاں بحق ‘ ایک زخمی (0)
  • کوہاٹ ایف سی چیک پوسٹوں پر شرپسندوں کے راکٹ حملے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا (0)
  • باجوڑ ایجنسی ماموند اور چہارمنگ پر چار ماہ گزرنے کے باوجود کرفیو بدستور جاری (0)
  • امن وامان کی مخدوش صورتحال ، ڈیرہ اسماعیل خان شہر کو سیل کر دیا گیا ،سرکاری و نجی ادارے بند (0)
  • اورکزئی ایجنسی : طالبان نے ضلع ہنگو میں شریعت کے نفاذ کا اعلان کر دیا (0)
  • صدر و ویزراعظم ، سیاسی رہنماؤں کیجانب سے ڈیرہ خودکش دھماکے کی مذمت ، تحقیقات کے احکامات جاری (0)
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو 15 کی پولیس وین پر خود کش حملہ ، 5 پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق ، 35 زخمی ۔اپ ڈیٹ (1)
  • ڈیرہ اسمائیل خان میں بم دھماکہ ، ٧ افراد جاں بحق ، متعدد زخمی (0)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    1 response so far ↓

    • 1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, مورخہ ٢٠ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Nov 21, 2008 at 2:32 am

      [...] سوات، باجوڑ: خود کش حملہ ، عسکریت پسندوں اور پاک فوج کے … سوات اور قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں اور پاک فوج کے درمیان تازہ جھڑپوں اور خود کش حملے میں قبائلی لشکر کے سربراہ ملک رحمت اللہ اور13 غیر ملکیوں سمیت 23 جبکہ24 گھنٹوں میں 46 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ،سیکورٹی فورسز نے چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کر کے 12 خود کش جیکٹس بھی برآمد کر لیے ہیں ادھر طالبان نے حج کے موقع پر سعودی عرب میں متوقع مذکرات سے انکار کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سوات اور قبائلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیکورٹی فورسز کی چوبیس گھنٹوں میں سوات اور باجوڑ میں کارروائیوں کے دوران 46 عسکریت پسند مارے گئے ہیں ۔مارے جانے و الوں میں تیرہ غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے نواں گئی، جہار منگ ،باگوڑے اور زوبندر کے علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں نو عسکریت پسندوں ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔مزید۔۔۔۔ [...]

    Leave a Comment

    Englishاردو