کراچی ۔ امریکہ کی کرکٹ کونسل ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے انعقاد کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ جس میں شمالی امریکہ ‘ بھارت ‘ پاکستان کی ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کا موقع ہو گا ۔ یہ ٹورنامنٹ آئندہ سال 4 تا 12 اپریل ہو گا ۔ 100000 امریکی ڈالر ٹورنامنٹ جنوبی فلوریڈا میں منعقد کیا جائے گا ۔ جس میں جملہ 48 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ آرگنائزر نے بتایا کہ سری لنکا ‘ آئرلینڈ ‘ آسٹریلیا ‘ ویسٹ انڈیز اور متحدہ عرب امارات کے چوٹی کے کلبس بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔ آرگنائزر نے امریکی ریاست کیلیفورنیا ‘ واشنگٹن ‘ ورجینیا اور فلوریڈا اور پڑوسی کناڈا ‘ ٹیکساس ‘ نیویارک ‘ نیو جرسی ‘ جارجیا کے کلبس کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ برادری کی جانب سے یو ایس ٹوئنٹی 20 کے لئے مثبت جواب ملنے پر ہمیں خوشی ہوئی ہے
امریکہ میں ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے انعقاد کا منصوبہ دنیا بھر کے مشہور بیٹسمینوں کو شرکت کی دعوت
November 16th, 2008 · No Comments; last year, mid-November
Tags: Sports , Urdu , Urdu News | cricket, sports, twenty20













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment