Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صومالی قزاقوں پر تجارتی پابندی کی قرارداد منظور

November 21st, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

نیویارک۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صومالی بحری قزاقوں سمیت صومالیہ میں متحرک عسکریت پسندوں اور اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث گروہوںپرتجارت سمیت دیگر پابندیاں عائد کر نے کی قرار داد منظور کرلی ہے۔صومالی بحری قذاقی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور صومالیہ میں لاقانونیت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد برطانیہ نے پیش کی تھی جسے سلامتی کونسل میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔اقوام متحدہ کے نائب سیکریٹری جنرل برائے امن رئیس الدین زینیگا نے سلامتی کونسل کے ارکان کے خیالات کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ قزاقی اور عالمی اہداف پر حالیہ دہشت گرد حملے صومالیہ میں انارکی اور بنیادی مسائل کی علامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ صومالیہ کے قزاقوں سے نمٹنے کیلئے کثیرالقومی کوششوں کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین،نیٹوممالک،روس اور بھارت سمیت دیگر ملکوں کوان کوششوں میں شامل کیا جارہاہے تاکہ عالمی طاقت کو متحرک کرکے صومالیہ میں سلامتی کے مسائل کا تدارک کیاجاسکے۔افریقی یونین نے بھی اقوام متحدہ سے فوج صومالیہ بھیجنے کا فوری مطالبہ کیاہے۔

Tags: Urdu , Urdu News , World News |

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

  • سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد منظور ‘ تازہ حملوں میں مزید 20فلسطینی شہید (0)
  • دنیا کے ممالک گوانتا نوموبے ، قیدیوں کو قبول کریں، اقوام متحدہ (0)
  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف عرب لیگ کی قرارداد سلامتی کونسل میں پیش (0)
  • غزہ میں وحشیانہ بمباری پر اسرائیلی حکمرانوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف جنگی جزائم کا مقدمہ چلایا جائے ‘ ایران کا اقوام متحدہ سے مطالبہ (0)
  • کانگو میں باغیوں نے تین دن کے اندر 189افراد قتل کر دئیے ، اقوام متحدہ (0)
  • سلامتی کونسل نے غزہ میں اسرائیلی آپر یشن بند کر نے قرارداد منظورکر لی (1)
  • غزہ پر اسرائیلی جارہیت سلامتی کونسل کا اجلاس شروع ‘ عرب لیگ کا بدھ کو ہو گا (0)
  • اقوام متحدہ کا افغانستان میں اخراجات و اسٹاف کی تعداد بڑھانے کا اعلان (0)
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صومالین بحری قزاقوں کے خلاف عالمی آپریشن کی منظوری دے دی (0)
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طالبان اور القاعدہ کمیٹی کا مزید پاکستانیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور (1)

  • اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

    urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

    0 responses so far ↓

    • تبصرہ کریں

    Leave a Comment

    Englishاردو