بش انتظامیہ نے اقتدار کی بہتر منتقلی کا وعدہ کردیا
نئی کابینہ میں پینٹاگون میں شامل کچھ افراد کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ معاونین نو متنخب امریکی صدر
واشنگٹن۔ امریکہ کے نئے منتخب صدر بارک اوباما کی حکومت نے مل جل کر ملک کے معاملات چلانے کا عندیہ دیا ہے اور بش انتظامیہ نے اقتدار کی بہتر منتقلی کا وعدہ کیا ہے۔ بارک اوباما کے معاونین نے کہا ہے کہ نئی کابینہ میں پینٹاگون میں موجودہ انتظامیہ میں شامل کچھ افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔بارک اوباما کے قریبی معاون جیرٹ نے کہا ہے کہ منتخب صدر مختلف خیالات رکھنے والے افراد کو ساتھ ملا کر چلنا چاہتے ہیں ۔ بارک اوباما نے پہلے ہی راہم ایوانوئی کو اپنا چیف آف سٹاف مقرر کیا ہے جبکہ عراق اور افغان جنگ کے پیش نظر موجودہو زیر دفاع رابرٹ گیٹس کو بھی اپنے عہدے پربرقرار رکھے جانے کا امکان ہے













































1 response so far ↓
1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, مورخہ ١٠ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار // Nov 11, 2008 at 3:46 am
[...] اوباما کی حکومت نے مل جل کر ملکی معاملات چلانے کا عندیہ … امریکہ کے نئے منتخب صدر بارک اوباما کی حکومت نے مل جل کر ملک کے معاملات چلانے کا عندیہ دیا ہے اور بش انتظامیہ نے اقتدار کی بہتر منتقلی کا وعدہ کیا ہے۔ بارک اوباما کے معاونین نے کہا ہے کہ نئی کابینہ میں پینٹاگون میں موجودہ انتظامیہ میں شامل کچھ افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔بارک اوباما کے قریبی معاون جیرٹ نے کہا ہے کہ منتخب صدر مختلف خیالات رکھنے والے افراد کو ساتھ ملا کر چلنا چاہتے ہیں ۔ًًمزید۔۔۔۔۔ اوبامہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد بش انتظامیہ کی کئی پالیسیاں تبدیل کر دیں گے [...]
Leave a Comment