واشنگٹن۔ امریکا کے اٹارنی جنرل مائیکل مکاسے قومی سلامتی کے بارے میں خطاب کے دوران بے ہوش ہوکر گرپڑے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق واشنگٹن کے مقامی ہوٹل میں اٹارنی جنرل امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام تقریب میں قومی سلامتی سے متعلق اہم خطاب کررہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ غش کھاکر گرپڑے۔ اٹارنی جنرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مکاسے کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔ ان کی صحت کے بارے میں مزید نہیں بتایا گیا۔
امریکی اٹارنی جنرل خطاب کے دوران بے ہوش ہوکر گرپڑے
November 21st, 2008 · No Comments; last year, mid-November
Tags: Urdu , Urdu News , World News | usa













































0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment