Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 2

امریکہ اور عالمی مالیاتی نظام کے باعث دنیا کے کئی ممالک اقتصادی بحران کا شکار ہوئے ‘ پیوٹن

November 21st, 2008 · No Comments;  last year, mid-November

ماسکو ۔ روسی وزیر اعظم ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ اور عالمی مالیاتی نظام کے باعث دنیا کے کئی ممالک اقتصادی بحران کا شکار ہوئے ہیں ۔ ماسکو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ انہوں نے اپنے 8 سالہ دور صدارت میں مالیاتی بحران کا مقابلہ کرنے کے اقدامات کر لئے تھے جس کی وجہ سے اس بحران کا روس پر زیادہ اثر نہیں ہوا ۔ روسی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ کی خراب معاشی صورت حال سے بداعتمادی پیدا ہوئی اور عالمی مالیاتی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس بحران کے نتیجے میں روس مزید مضبوط ہو کر سامنے آیا ہے ۔

Tags: Urdu , Urdu News , World News | ,


اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو