Urdu News – Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 2
اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں

آزادکشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی بیٹی کے نمبروں میں اضافے کی خبر پر توہین عدالت کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی

July 10th, 2009 · No Comments;  4 months ago

چیف جسٹس خود فریق ہیں ‘ ان کا بینچ کا حصہ ہونا غیر آئینی وغیر قانونی ہے ‘اس سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے

اگر چیف جسٹس ریاض اخترچوہدری کے خلاف الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو کیس سپریم جوڈیشل کونسل میں جا سکتا ہے سردارعبدالحمید ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

مظفر آباد(ثناء نیوز ) آزادکشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ریاض اختر چوہدری کی بیٹی کے نمبروں میں اضافے کی خبر سے متعلق ’’ ثناء نیوز‘‘ کے ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔ جمعہ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر ریاض اختر چوہدری کی سربراہی میں جسٹس خواجہ شہاد اور جسٹس راجہ اعظم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس ریاض اختر چوہدری کی بیٹی کے نمبروں میں اضافے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔’’ ثناء نیوز‘‘ کے ایڈیٹر انچیف شکیل احمد ترابی ‘ ایڈیٹر سردار عاشق حسین اور بیورو چیف میرپور محمد امین بٹ پیش ہوئے اور ان کی طرف سے کیس کی پیروی وکلاء سردار عبدالحمید ایڈووکیٹ سابق وائس چیئرمین کشمیر بار کونسل‘ ادریس مغل ایڈووکیٹ ‘ ابراہیم ضیاء ایڈووکیٹ ‘سردار کرم داد ایڈووکیٹ اور مشتاق گیلانی ایڈووکیٹ نے کی ۔ عدالت عظمی ادکشمیر نے مختصر سماعت کے بعد مقدمے کی اگلی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی ۔ مقدمے کی سماعت کے بعد سردار عبدالحمید ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ’’ ثناء نیوز ‘‘کے ایڈیٹر انچیف شکیل احمد ترابی ‘ ایڈیٹر سردار عاشق حسین اور بیوروچیف میر پور محمد امین بٹ کے وکیل ہیں ‘ وہ خود عدالت میں پیش ہوئے ہیں ۔ 16 جولائی کو اپنے دلائل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جج اپنے مقدمہ جس میں وہ خود فریق ہو کی سماعت کر سکتا ہے اور نہ ہی وہ اس مقدمے میں بیٹھنے کا مجاز ہوتا ہے ثناء نیوز کے ذمہ داران کے خلاف جس ’’ خبر ‘‘ پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔ چیف جسٹس خود اس کے فریق ہیں ‘ وہ خود مقدمے کی سماعت نہیں کر سکتے کیوں کہ اس سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے ان کا مقدمے کی خود سماعت کرنا غیر آئینی اورغیرقانونی ہے انہوں نے کہاک ہ اگر چیف جسٹس کے خلاف الزامات درست ثابت ہوئے تو کیس سپریم جوڈیشل کونسل میں جا سکتا ہے ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تفصیلی خبر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ **

توہین عدالت کیس کی سماعت استغاثہ کی طرف سے مدعا علیہان کودرخواست کی کی نقول فراہم نہ کئے جانے کی بناء پر 16 جولائی تک ملتوی کردی گئی

چیف جسٹس خود فریق ہیں ‘ ان کا بینچ کا حصہ ہونا غیر آئینی وغیر قانونی ہے ‘اس سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے

اگر چیف جسٹس ریاض اخترچوہدری کے خلاف الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو کیس سپریم جوڈیشل کونسل میں جا سکتا ہے ۔سردارعبدالحمید ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

مظفر آباد(ثناء نیوز ) آزادکشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ریاض اختر چوہدری کی بیٹی کے نمبروں میں اضافے کی خبر سے متعلق ’’ ثناء نیوز‘‘ کے ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت استغاثہ کی طرف سے مدعا علیہان کودرخواست کی کی نقول فراہم نہ کئے جانے کی بناء پر 16 جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔ جمعہ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر ریاض اختر چوہدری کی سربراہی میں جسٹس خواجہ شہاد اور جسٹس راجہ اعظم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس ریاض اختر چوہدری کی بیٹی کے نمبروں میں اضافے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔جب سماعت شروع ہوئی تو مدعاعلیہان کی طرف سے یہ مؤقف اختیار کیاگیاکہ انہیں استغاثہ کی جانب سے دائر کی گئی تو ہین عدالت کی درخواست کی نقول فراہم نہیں کی گئیں مدعا علیہان نے عدالت کویہ بھی آگاہ کیاکہ درخواست کی نقول کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ فاضل حسین ہاشمی کو باقاعدہ درخواست بھی دی گئی لیکن رجسٹرار نے نقول فراہم کرنے سے انکار کر دیا اس موقع پر استغاثہ نے عدالت کو آگاہ کیاکہ مدعا علیہان کو نقول بذریعہ ڈاک بھیج دی گئیں تھیں جس پر مدعا علیہان نے عدالت کو بتایاکہ انہیں بذریعہ ڈاک نقول موصول نہیں ہوئیں اس لئے انہیں نقول فراہم کی جائیں اور جواب دعوے کا موقع دیا جائے اس پر عدالت نے استغاثہ کو نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت سولہ جولائی تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران جسٹس خواجہ شہاد نے مدعا علیہان کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت میں خود حاضر ہوں جس پر مدعا علیہان نے آئندہ پیشی پر خود حاضر ہونے کی ضمانت کے طور پر ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرادئیے عدالت میں ’’ ثناء نیوز‘‘ کے ایڈیٹر انچیف شکیل احمد ترابی ‘ ایڈیٹر سردار عاشق حسین اور بیورو چیف میرپور محمد امین بٹ پیش ہوئے اور ان کی طرف سے کیس کی پیروی سردار عبدالحمید ایڈووکیٹ سابق وائس چیئرمین کشمیر بار کونسل‘ ادریس مغل ایڈووکیٹ ‘ ابراہیم ضیاء ایڈووکیٹ ‘سردار کرم داد ایڈووکیٹ اور مشتاق گیلانی ایڈووکیٹ نے کی ۔ عدالت عظمی آزادکشمیر نے مختصر سماعت کے بعد مقدمے کی اگلی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی ۔ مقدمے کی سماعت کے بعد سردار عبدالحمید ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ’’ ثناء نیوز ‘‘کے ایڈیٹر انچیف شکیل احمد ترابی ‘ ایڈیٹر سردار عاشق حسین اور بیوروچیف میر پور محمد امین بٹ کے وکیل ہیں ‘ وہ خود عدالت میں پیش ہوئے ہیں ۔ 16 جولائی کو اپنے دلائل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جج اپنے مقدمہ جس میں وہ خود فریق ہو کی سماعت کر سکتا ہے اور نہ ہی وہ اس مقدمے میں بیٹھنے کا مجاز ہوتا ہے ثناء نیوز کے ذمہ داران کے خلاف جس ’’ خبر ‘‘ پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔ چیف جسٹس خود اس کے فریق ہیں ‘ وہ خود مقدمے کی سماعت نہیں کر سکتے کیوں کہ اس سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے ان کا مقدمے کی خود سماعت کرنا غیر آئینی اورغیرقانونی ہے انہوں نے کہاکہ اگر چیف جسٹس کے خلاف الزامات درست ثابت ہوئے تو کیس سپریم جوڈیشل کونسل میں جا سکتا ہے

اپنے پسندیدہ پروگرام کے ساتھ بُک مارک کریں
  • Add to favorites
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
  • Live
  • Yahoo! Bookmarks
  • Twitter
  • del.icio.us
  • Technorati
  • Digg
  • MySpace
  • Sphinn
  • Mixx
  • Blogplay
  • blogmarks
  • Internetmedia
  • LinkedIn
  • MyShare
  • NewsVine
  • Ping.fm
  • Reddit
  • Simpy
  • Slashdot
  • Webnews.de
  • Wikio
  • Fark
  • Gwar
  • LinkArena
  • Upnews
  • Webride
  • Yigg
  • Blogosphere News
Tags: , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو