پاک افغان سرحدی علاقے کو لا قانونیت کی نظر نہیں ہونے دیا جائے گا
برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن کا پریس کانفرنس سے خطاب
لالیکا ۔ برطانیہ نے کہا ہے کہ شدت پسندی کو برطانوی سرحدوں سے دور رکھنے کے لیے پاکستان اور افغانستان کی مدد کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کی مدد کا مقصد شدت پسندی کو اپنی سرحدوں سے دور رکھنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان سے برطانیہ پر کئی ممکنہ حملے روکے گئے ہیں۔ اتالوی شہر لالیکا میں جی ایٹ کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کہا کہ پاک افغان سرحدی علاقے کو لا قانونیت کی نظر نہیں ہونے دیا جائے گا اور پاک افغان سرحدی علاقوں امن وامان کو یقینی بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود فوجیوں کے لیے گرم موسم بہت سخت امتحان ہو گا برطانوی مسلح افواج کی قربانیاں رائیگان نہیں جانے دیں گے ۔انھوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کی مدد کا مقصد شدت پسندی کو اپنی سرحدوں سے دور رکھنا ہے اتحادی افواج کے اقدامات کے باعث افغانستان سے برطانیہ پر کئی ممکنہ حملے روکے گئے ہیں۔
Tags: England and pakistan, gordon brown, pakistan









0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment