Urdu News – Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 2
اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں

مزاروں، محنت کشوں ، ٹرانسپورٹرز ، تنخواہ دار طبقہ ، دکاندار، طلبہ ، کسانوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کی جائے گی۔ ۔ ۔ عمران خان

July 10th, 2009 · No Comments;  4 months ago

عوام کو پارلیمنٹ سے توقعات نہیں رکھنی چاہیں ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف ملک کی سڑکوں پر فیصلہ ہو گا

صدر مملکت کے غیر ملکی دوروں پر 36کروڑ اور وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پر 128کروڑ روپے خرچ ہوئے ایوان صدر کا ایک دن کا خرچہ 10 لاکھ ہے ۔ ۔ ۔ ایسی صورتحال میں عوام سے قربانیاں کیوں مانگی جا رہی ہیں

مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری رہے گا۔ ۔ ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ عوام کو پارلیمنٹ سے توقعات نہیں ہیں ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف ملک کی سڑکوں پر فیصلہ ہو گا حکمران عوام سے یکطرفہ قربانیاں مانگنے کے بجائے اپنے غیر ترقیاتی اخراجات اور کرپشن کو ختم کریں مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو آبپارہ میں پاکستان تحریک انصاف کے تحت پٹرولیم مصنواعت کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا عمران خان نے کہاکہ عوام کو حالات تبدیل کرنے کیلئے اٹھنا ہو گا ان پر ٹیکسوں کی بھر مار کر دی گئی ہے عوام ہمیشہ قربانی کیلئے تیار رہتے ہیں مگر حکمران عوام سے یکطرفہ قربانیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں ان حالات میں جبکہ ایوان صدر کا ایک دن کا خرچہ 10 لاکھ روپے وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پر 128کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز کیلئے سات ارب روپے مختص کر دئیے جائیں اور صدر مملکت کے غیر ملکی دوروں پر چھتیس کروڑ روپے خرچ کر دئیے جائیں ایسی صورتحال عوام سے قربانیاں کیوں مانگی جارہی ہیں عوام نے خون پسینے پر عیاشیاں کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا ہے کاربن ٹیکس ماحولیاتی آلودگی کیلئے نہیں 500ارب روپے کے بجٹ خسارے کو ختم کرنے کیلئے لگایا تھا حکمران عوام سے قربانیاں مانگنے کے بجائے کرپشن کو ختم کریں ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ کے مطابق تین سالوں میں پاکستان میں تین سو گنا کرپشن بڑھی ہے پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ مزاروں، محنت کشوں ، ٹرانسپورٹرز ، تنخواہ دار طبقہ ، دکاندار، طلبہ ، کسانوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کی جائے گی یہ جدوجہد اس وقت جاری رکھی جائے گی جب تک عوام پر ٹیکسوں کی بارش ختم نہیں کی جاتی اور صدر مملکت کے غیر ملکی دوروں پر 36کروڑ خرچ کر دئیے جائیں ایسی صورتحال میں عوام سے قربانیاں کیوں مانگی جا رہی ہیں عوام کے خون پسینے کی کمائی پر عیاشیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا ہے کاربن ٹیکس ماحولیاتی آلودگی کیلئے نہیں 500ارب روپے کے بجٹ خسارے کو ختم کرنے کیلئے لگایا تھا۔ مہنگائی کے خلاف ہر شہر میں مظاہرے کئے جائیں گے اور اس وقت تک پر امن احتجاج کریں گے جب حکومت ٹیکسوں کو واپس نہیں لیتی خصوصی طور پر وکلاء ، تاجروں اور دکاندروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس ظلم کے خلاف احتجاج کریں اسمبلی میں کوئی امید وابستہ نہ کریں اس نے ظالمانہ بجٹ منظور کیاہے فیصلہ پاکستان کی سڑکوں پر ہو گا

اپنے پسندیدہ پروگرام کے ساتھ بُک مارک کریں
  • Add to favorites
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
  • Live
  • Yahoo! Bookmarks
  • Twitter
  • del.icio.us
  • Technorati
  • Digg
  • MySpace
  • Sphinn
  • Mixx
  • Blogplay
  • blogmarks
  • Internetmedia
  • LinkedIn
  • MyShare
  • NewsVine
  • Ping.fm
  • Reddit
  • Simpy
  • Slashdot
  • Webnews.de
  • Wikio
  • Fark
  • Gwar
  • LinkArena
  • Upnews
  • Webride
  • Yigg
  • Blogosphere News
Tags: ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو