Urdu News – Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 2
اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں

سیکیورٹی فورسز اور عوامی قائدین کے خلاف ایس ایم ایس اور ای میل پیغامات کے ذریعے منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

July 12th, 2009 · 1 Comment;  5 months ago

عوامی قائدین کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایکشن لیا جائے

ملوث افراد کو 14سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا دی جائے گی

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وفاقی وزرات داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی پروپیگنڈہ اور عوامی قائدین کے خلاف ایس ایم ایس اور ای میل پیغامات کے ذریعے بدنامی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے کے سربراہ کو باقاعدہ طور پر ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ایسے افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے جو ایس ایم ایس اور ای میل پیغامات کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے اور عوامی قائدین کو بدنام کررہے ہیں ۔ ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ ملوث پائے گئے ہیں ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کریں ۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ ایف آئی اے نے پہلے سے جو کارروائی کی ہے اور جو لوگ ملوث پائے گئے ہیں ان کے خلاف آئندہ چند روز میں سخت ایکشن کیا جائے گا جبکہ بیرون ممالک کے رجسٹرڈ ای میلز اور ویب سائٹس کا پتہ لگانے کیلئے انٹر پول سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے بیان کے مطابق سائبر کرائم ایکٹ کے تحت جو لوگ ملوث پائے گئے ان کو چودہ سال قید اور جائیداد ضبط کی جائے گی جبکہ بیرون ممالک میں مقیم ملوث افراد کو پاکستان لا کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

اپنے پسندیدہ پروگرام کے ساتھ بُک مارک کریں
  • Add to favorites
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
  • Live
  • Yahoo! Bookmarks
  • Twitter
  • del.icio.us
  • Technorati
  • Digg
  • MySpace
  • Sphinn
  • Mixx
  • Blogplay
  • blogmarks
  • Internetmedia
  • LinkedIn
  • MyShare
  • NewsVine
  • Ping.fm
  • Reddit
  • Simpy
  • Slashdot
  • Webnews.de
  • Wikio
  • Fark
  • Gwar
  • LinkArena
  • Upnews
  • Webride
  • Yigg
  • Blogosphere News

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

1 response so far ↓

Leave a Comment

Englishاردو