اسلام آباد ۔ حکومت نے ملک میں سفید انقلاب لانے کے لئے ’’دودھ دریا‘‘ منصوبہ شروع کر دیا ہے پروگرام کے تحت موجودہ مالی سال کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 20کینٹی خام 150 بائیو گیس کے پلانٹ ایک بڑا 5چھوٹے پسچورائزنگ پلانٹس اور دودھ ذخیرہ کرنے کے یونٹس قائم کئے جائیں گے۔ اس طرح دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے فارمرز کو تربیت دی جائے گی ملک میں دودھ کی پیداوار صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت ایسے منصوبوں پر کام کر رہے ہے جن پر عمل کر کے دودھ کو محفوظ بنانے اور اس کا معیار بلند کرنے کی طرف تیزی سے پیشقدمی کی جا سکے گی جس سے مقامی طور پر کسانوں کے منافع میں اضافے کے ساتھ ساتھ دوسری مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہو ایک اندازے کے مطابق دودھ کے پروگرام پر عملدر آمد کے نتیجہ میں جہاں لوگوں کو مقامی طور پر روز گار کے زیادہ مواقع میسر ہوں گے وہاں ڈیرہ مصنوعات کی برآمد سے ملک سالانہ تین ارب ڈالر حاصل کر سکے گا۔
Tags: pakistan









0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment