Urdu News – Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 2
اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں

زرداری نے رات کے اندھیرے میں شب خون مارا ‘ صدارتی آرڈیننس کے خلاف لاہور میں وکلاو کا عدالتی بائیکاٹ

July 10th, 2009 · No Comments;  4 months ago

لاہور۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے صدارتی آرڈیننس کے اجراء کے خلاف صوبائی دارالحکومت میں تمام ماتحت عدالتوں نے پنجاب بار کونسل کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی ۔ ماتحت عدالتوں میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کی اپیل پر صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف تمام ماتحت عدالتوں میں مکمل ہڑتال کی گئی کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کے باعث ان عدالتوں میں جمعہ کے روز دس ہزار سے زائد مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکی اور سائلین تاریخ لے کر واپس جاتے رہے ۔ اس موقع پر لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا ضیاء الرحمن نے کہا کہ ماتحت عدالتوں میں ہڑتال پنجاب بار کونسل کی اپیل پر کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے رات کے اندھیرے میں شب خون مارا ہے اور رات کی تاریکی میں صدارت آرڈیننس جاری کر کے عوام کو مہنگائی کے شکنجہ میں جکڑنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے وکلائکو تحریک بھی چلانا پڑی تو وکلاو میدان میں اتریں گے

اپنے پسندیدہ پروگرام کے ساتھ بُک مارک کریں
  • Add to favorites
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
  • Live
  • Yahoo! Bookmarks
  • Twitter
  • del.icio.us
  • Technorati
  • Digg
  • MySpace
  • Sphinn
  • Mixx
  • Blogplay
  • blogmarks
  • Internetmedia
  • LinkedIn
  • MyShare
  • NewsVine
  • Ping.fm
  • Reddit
  • Simpy
  • Slashdot
  • Webnews.de
  • Wikio
  • Fark
  • Gwar
  • LinkArena
  • Upnews
  • Webride
  • Yigg
  • Blogosphere News
Tags: , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو