Urdu News – Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 2
اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں

مردان اور صوابی کے کیمپوں سے نقل مکانی کرنے والے 360 خاندانوں کے مزید قافلے سوات میں اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے

July 14th, 2009 · No Comments;  5 months ago

مردان، صوابی ۔ مردان اور صوابی کے کیمپوں سے نقل مکانی کرنے والے 360 خاندانوں کے مزید قافلے منگل کو سوات میں اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔ خصوصی امدادی گروپ کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد نے جلالہ کیمپ مردان میں ان افراد کو رخصت کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سوات میں بنیادی سہولتیں اور انتظامیہ بحال کر دی گئی ہے۔ بحالی اور تعمیر نو کے بارے میں جنرل ندیم نے کہا کہ تعمیر نو اور بحالی کا ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس پر ڈھائی ارب ڈالر خرچ ہوں گے یہ منصوبہ اس سال اگست میں استنبول میں فرینڈ آف ڈیموکریٹک پاکستان کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ امداد دینے والے ادارے اور ممالک پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہیں اے ٹی ایم کارڈز کے بارے میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم نے کہا کہ اب تک ایک لاکھ 87 ہزار کارڈز جاری کئے جا چکے ہیں اسی طرح یار حسین شاہ منصور ، شیخ شہزاد اور شیخ یاسین کیمپوں کے 75 فیصد خاندانوں کو کارڈز مل چکے ہیں پشاور میں بے گھر افراد کو اے ٹی ایم کارڈز جاری کرنے کا عمل جمعرات سے شروع کیا جائے گا

اپنے پسندیدہ پروگرام کے ساتھ بُک مارک کریں
  • Add to favorites
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
  • Live
  • Yahoo! Bookmarks
  • Twitter
  • del.icio.us
  • Technorati
  • Digg
  • MySpace
  • Sphinn
  • Mixx
  • Blogplay
  • blogmarks
  • Internetmedia
  • LinkedIn
  • MyShare
  • NewsVine
  • Ping.fm
  • Reddit
  • Simpy
  • Slashdot
  • Webnews.de
  • Wikio
  • Fark
  • Gwar
  • LinkArena
  • Upnews
  • Webride
  • Yigg
  • Blogosphere News

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو