Urdu News – Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 2
اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں

سپریم کور ٹ اور ایوان صدر کے مابین جنگ کا فیصلہ سپریم کورٹ ہی کرے گی۔۔ایکس سروس مین ایسوسی ایشن

July 10th, 2009 · No Comments;  4 months ago

پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی یا کاربن ٹیکس کا نفاذ آئل کمپنیوں اور ریفائنریوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے

پرویز مشرف یا ان کی ٹیم کا کوئی ریٹائرڈ فوجی ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کا رکن نہیں بن سکتا

پاکستان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری بریگیڈیئر(ر) محمود الحسن کی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی ۔ پاکستان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن نے حکومت مخالف کسی بھی تحریک کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر نے کے ساتھ حکومت کو بھی خبر دار کیا ہے کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ تصادم کی کیفیت پیدا نہ کرے سپریم کور ٹ اور ایوان صدر کے مابین جنگ کا فیصلہ سپریم کورٹ ہی کرے گی۔پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی یا کاربن ٹیکس کا نفاذ آئل کمپنیوں اور ریفائنریوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے۔ توانائی،پٹرولیم،متاثرین سوات،جیسے مسائل مستقبل میں نہ صرف حکومت بلکہ پاکستان کے لئے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ایسوسی ایشن ملکی دفاع اور متاثرین سوات کی بحالی کے لئے بھر پور کر دار ادا کرے گی۔پرویز مشرف یا ان کی ٹیم کا کوئی ریٹائرڈ فوجی ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کا رکن نہیں بن سکتا۔ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری بریگیڈیئر(ر)محمود الحسن نے جمعہ کی شام ایسوسی ایشن کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا قبل ازیں ایسوسی ایشن کے صدر ایڈمرل (ر) فصیح الدین بخاری کی صدارت میں ہو نے والے اجلاس میجر جنرل(ر)صبیح الدین ریٹائرڈ بریگیڈئیروں میاں مسعود،عبدالسلام اختر ،سائمن شیروف اور خادم حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔بعد ازاں بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمارے سیاستدان اپوزیشن اور اقتدار میں ہمیشہ الٹ پالیسیوں پر چلتے ہیں۔کل عدلیہ کی بحالی کے لئے لانگ مارچ کر نے والے آج اس عدلیہ سے ٹکراؤ کی صورت حال پیدا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے آئی ڈی پیز کا مسئلہ بتہ زیادہ حساس مسئلہ ہے۔30 لاکھ متاثرین نے اپنے گھروں سے بے سروسامانی کے عالم میں ہجرت کی ہے ہم نے کام کیا ہے وہاں پر دو واٹر پیوری فیکشن پلانٹ لگائے ہیں۔ اور متاثرین میں تین ہزار کپڑوں کے سیٹ تقسیم کیے ہیں ہم نے کوشش کی ہے کہ ہر کیمپ میں جاکر وہاں پر متاثرین سے ملا جائے ،وہاں پر پاکستان ایگری کلچر فورم کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تا کہ وہاں کے مردوں میں جدید ترین زرعی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے ہم ان کو روزانہ ٹریننگ دے رہے ہیں پولٹری اور لائیو سٹاک کے بارے میں بھی ان کو تربیت دی جا رہی ہے اس لئے کہ جب یہ لوگ اپنے گھروں کو واپس جائیں تو ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے اور اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزار سکیں ۔ خواتین بونیر آتی تھیں اورجنہیں دستکاریوں پر عبور حاصل تھا ان کے لئے کیمپوں میں ہی کام مہیا کر دیا گیا ہے۔جبکہ باقی خواتین کو ٹریننگ دی جا رہی ہے اور ان کو تجربہ کار بنا دیا جائے گا کہ یہ خواتین ایکسپورٹ کو الٹی کا سامان تیار کر سکیں اور ہم بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل سروسز گروپ سرحد حکومت اور دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر وہاں یہ کام کر رہے ہیں سپیشل سروسز گروپ کی طرف سے ڈیڑھ لاکھ خاندانوں کو اے ٹی ایم کا رڈز بنا کر دے دئیے گئے ہیں جس وقت یہ لوگ اپنے علاقوں میں جائیں گے تو ان کو 25 ہزار روپے تک نکلوانے میں آسانی ہو گی اس سلسلے میں میڈیا میں اہم کر دار ادا کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور صدر کے درمیان جو چپقلش شروع ہو چکی ہے۔ پوری قوم اس پر پریشان ہے سپریم کورٹ نے کاربن ٹیکس کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا تا کہ پٹرول کی قیمت کم ہو جائے ۔مگر حکومت نے آر ڈیننس جاری کر کے بجٹ میں جو ٹیکس ختم کیا تھا اس کو دوبارہ بحال کر دیا ہے، جس سے عوام میں شدید جذبات پیدا ہو ئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کاربن ٹیکس سے حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا اس کا تمام فائدہ کمپنیوں اور ریفائنریوں کو ہوتا ہے ۔اب یہ جو آئینی جنگ چھڑ گئی ہے اس کا فیصلہ سپریم کورٹ ہی کرے گی کیونکہ آئین کی شروع کر نا سپریم کورٹ کا ہی کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے حکومت کو اپنے اخراجات کم کر نے چاہئیں اور کاربن ٹیکس یا کسی دوسرے ٹیکس کو لگانے سے پہلے سوچنا چاہیے۔ آج بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کارخانے بند ہو چکے ہیں۔ہماری اطلاع کے مطابق لاہور میں2 آئی پی پیز بند پڑی ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ منگلا میں جو اوور لوڈنگ کی وجہ سے ٹرینگ ہوتی ہے اور 500میگاواٹ بجلی جس کو استعمال نہیں کیا جا سکا اس کو قابل استعمال بنایا جائے اگر یہ بجلی استعمال میں آئے گی تو لوڈ شیڈنگ میں کافی حد تک کمی آ جائے گی۔

اپنے پسندیدہ پروگرام کے ساتھ بُک مارک کریں
  • Add to favorites
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
  • Live
  • Yahoo! Bookmarks
  • Twitter
  • del.icio.us
  • Technorati
  • Digg
  • MySpace
  • Sphinn
  • Mixx
  • Blogplay
  • blogmarks
  • Internetmedia
  • LinkedIn
  • MyShare
  • NewsVine
  • Ping.fm
  • Reddit
  • Simpy
  • Slashdot
  • Webnews.de
  • Wikio
  • Fark
  • Gwar
  • LinkArena
  • Upnews
  • Webride
  • Yigg
  • Blogosphere News
Tags: , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو