Urdu News – Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 2
اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں

مسئلہ کشمیر کا مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے بھارت نواز جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں، عبد الغنی بٹ

November 8th, 2009 · No Comments;  1 month ago

نئی دہلی۔حریت کانفرنس (ع) نے اپنی پالیسی میں ایک بہت بڑ ی تبدیلی لاتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پائیدارحل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل سامنے لانے کیلئے نیشنل کانفرنس، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اورپی ڈی پی کے ساتھ کام کرنے پر حامی بھر لی ہے ۔ نئی دلی میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے حریت کے سابق چیئرمین اورمجلس عاملہ کے ممبر پروفیسر عبد الغنی بٹ نے تجویز پیش کی کہ حریت کانفرنس، لبریشن فرنٹ، این سی اور پی ڈی پی کومل جل کر کام کرنا چاہئے تاکہ کشمیریوں کے آئندہ مستقبل کا تعین ہو سکے ۔انہوں نے کہا وہ پاکستان اور بھارت سے بھی کہنا چاہتے ہیں کہ وہ تنازعے کو حل کرنے کیلئے کوششیں کریں۔ سمینار کا افتتاح بھارت کے سابق مرکزی وزیر قانون رام جیٹھ ملانی نے کیا اور اس میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، سابق نائب وزیراعلیٰ مظفرحسین بیگ، این سی کے سینئر لیڈراور پارلیمانی ممبر محمدشفیع اوڑ ی، کانگریس صدر پروفیسر سیف الدین سوز ، لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک ، منی شنکر ایئر، بی جے پی لیڈر بلبیرپونچھ اور کشمیری پنڈت نمائندوں کے لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا کہہمیں آگے کی طرف قدم بڑ ھانا ہے ، ہمیں اکٹھے زندہ رہنا ہے ، مسئلہ کشمیر کے مستقبل کیلئے ایک ساتھ جینا اور مرنا ہے ‘‘۔اْنہوں نے کہا کہ سیاست افہام و تفہیم اور خیالات کی ہم آہنگی کا نام ہے ‘‘ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور بھارت مسئلے کو حل کرنے کیلئے اکٹھے کام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے پاکستان کے چار نکاتی فارمولہ کا ذکر کیا جس میں فوجی انخلائ[L:4 R:4] ، سرحدوں کو غیر موثر بنانا، مشترکہ منیجمنٹ اور سیلف گورننس شامل ہیں۔ اس موقعے پر تقریر کرتے ہوئے محمد شفیع اوڑ ی نے تمام مین اسٹریم اور آزادی پسند جماعتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کشمیر مسئلے کے حل کے حوالے سے مشترکہ فارمولہ تیار کرنے کیلئے مل جل کرکام کرنا چاہئے ۔اْن کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پیچیدہ مسئلے کا حل نکالا جائے اور مشترکہ دستاویز تیار کرنے پر نیشنل کانفرنس کو پی ڈی پی کے ساتھ بات کرنے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے اور یہ ضروری بھی ہے ۔ رام جیٹھ ملانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے اختلافات دور کرنے کا اس وقت بہترین موقع ہے اور اگر وہ اپنی کوششوں میں ناکام ہوتے ہیں تو اس خطے میں جنگ کی صورتحال پیدا ہوجائے گی

اپنے پسندیدہ پروگرام کے ساتھ بُک مارک کریں
  • Add to favorites
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
  • Live
  • Yahoo! Bookmarks
  • Twitter
  • del.icio.us
  • Technorati
  • Digg
  • MySpace
  • Sphinn
  • Mixx
  • Blogplay
  • blogmarks
  • Internetmedia
  • LinkedIn
  • MyShare
  • NewsVine
  • Ping.fm
  • Reddit
  • Simpy
  • Slashdot
  • Webnews.de
  • Wikio
  • Fark
  • Gwar
  • LinkArena
  • Upnews
  • Webride
  • Yigg
  • Blogosphere News

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو