Urdu News – Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 2
اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں

پشاور میں خود کش دھماکہ ‘ 11 افراد جاں بحق ، 35 زخمی

November 8th, 2009 · 1 Comment;  1 month ago

پشاور کے علاقے متنی کی منڈی مویشیاں میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 بچوں اور یونین ناظم سمیت 11 افراد جاں بحق ، 35 زخمی ہو گئے دھماکے کے نتیجے میں چھ گاڑ یاں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں
صدر ، و زیراعظم ، وزیر داخلہ ، وزیر اطلاعات و دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اس واقعے کی شدید مذمت
وزیر داخلہ رحمان ملک نے آئی جی سرحد سے ا س واقعے کی رپورٹ طلب کر لی
ُپشاور ۔۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے متنی کی منڈی مویشیاں میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 بچوں اور یونین ناظم سمیت 11 افراد جاں بحق ، 35 زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کے نتیجے میں چھ گاڑ یاں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ۔ صدر ، و زیراعظم ، وزیر داخلہ ، وزیر اطلاعات و دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔ وفاقی حکومت نے تحقیقات کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جبکہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے آئی جی سرحد سے ا س واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ تعطیل کے باعث ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا رہا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تقریبا پونے 10 بجے کے قریب متنی کی منڈی مویشیا ں میں ایک خودکش حملہ آور نے دلاور نامی شخص کو گلے لگا کر خود کو دھماکے سے اڑ ا لیا ۔ دلاور نامی شخص نے اس خودکش حملہ آور کو روکا تھا اور پوچھا تھا کہ کہاں جا رہے ہو۔ جس پر اس نے انہیں گلے لگا کر دھماکہ کر دیا ۔ اس وقت یونین ناظم اویزئی عبدالمالک اپنے ساتھیوں سمیت اس منڈی مویشیاں کے اتوار بازار میں موجود تھے ۔ دھماکے کے نتیجے میں یونین ناظم سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ خود کش دھماکے میں ان کے قریبی رشتہ داروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک تین سالہ بچی سمیت 4 بچے بھی شامل ہیں۔ یونین ناظم اویزئی عبدالمالک اس واقے میں زخمی ہوئے تھے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ یونین ناطم عبدالمالک پر اس سے قبل بھی دو حملے ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے عسکریت پسندوں کے خلاف لشکر بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کیا تھا۔ انہیں عسکریت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئی تھیں ۔ متنی خودکش دھماکے کے بعد کوہاٹ ٹنل کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ کئی گھنٹوں تک کوئی حکومتی عہدیدار بھی جائے وقوعہ اور ہسپتال نہ پہنچ سکا ۔ صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، وزیر داخلہ رحمان ملک ، وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ان واقعات سے حوصلے پست نہیں ہوںگے ۔ دہشت گردی کے ان واقعات میں ملوث عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردوںکے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے حکومت دہشت گردی کے خلاف کار روائی جاری رکھے گی ۔

اپنے پسندیدہ پروگرام کے ساتھ بُک مارک کریں
  • Add to favorites
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
  • Live
  • Yahoo! Bookmarks
  • Twitter
  • del.icio.us
  • Technorati
  • Digg
  • MySpace
  • Sphinn
  • Mixx
  • Blogplay
  • blogmarks
  • Internetmedia
  • LinkedIn
  • MyShare
  • NewsVine
  • Ping.fm
  • Reddit
  • Simpy
  • Slashdot
  • Webnews.de
  • Wikio
  • Fark
  • Gwar
  • LinkArena
  • Upnews
  • Webride
  • Yigg
  • Blogosphere News
Tags: , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

1 response so far ↓

  • 1 urdu , urdunews, urdunewspaper, newsurdu, online urdunews, مورخہ ٨ نومبر ٢٠٠٩ کا تصویری اخبار // Nov 9, 2009 at 2:43 am

    [...] پشاور میں خود کش دھماکہ ‘ 11 افراد جاں بحق ، 35 زخمی صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے متنی کی منڈی مویشیاں میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 بچوں اور یونین ناظم سمیت 11 افراد جاں بحق ، 35 زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کے نتیجے میں چھ گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تقریبا پونے 10 بجے کے قریب متنی کی منڈی مویشیا ں میں ایک خودکش حملہ آور نے دلاور نامی شخص کو گلے لگا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ دلاور نامی شخص نے اس خودکش حملہ آور کو روکا تھا اور پوچھا تھا کہ کہاں جا رہے ہو۔ جس پر اس نے انہیں گلے لگا کر دھماکہ کر دیا ۔مزید۔۔۔ [...]

Leave a Comment

Englishاردو