این آر او ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکا ہے ‘ اٹھاون ٹو بی کی بھی کوئی افادیت نہیں رہی
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے این آر او ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکا ہے اتحادیوں کے تحفظات دور کر دئیے گئے ہیں ۔ موجودہ سیاسی ماحول میں اٹھاون ٹو بی کی بھی کوئی افادیت نہیں رہی ۔اختلاف رائے جمہوری عمل ہے دیرینہ ایشوز پر بھارت سے مذا کرات کی بحالی چاہتے ہیں ۔ اعتزاز احسن کو کسی عہدے کی پیش کش نہیں کی گئی ۔جنوبی وزیرستان ایجنسی میں وقت سے پہلے آپریشن مکمل کر لیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے این آر او کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا تاہم پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا این آر او ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکا ہے ۔ موجودہ سیاسی ماحول میں اٹھاون ٹو بی بھی افادیت نہیں رہی ۔مزید۔۔۔
کوئٹہ میں میزان چوک پر بم کا زوردار دھماکہ 10 افراد زخمی
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میزان چوک پر بم کا زوردار دھماکہ 10 افراد زخمی دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی لوگوں میں سخت خوف ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے بارونق علاقے میزان چوک پر نامعلوم افراد کی جانب سے رکھے گئے بم کا زور دار دھماکہ دس افراد کے زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا۔۔مزید۔۔۔
کوئٹہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہدہ منو جان روڈ پر نامعلوم افرادکا ہینڈ گرنیڈ سے حملہ تین ٹیچر سمیت کمسن بچی زخمی ہوگئی
قوم انتظار کر رہی ہے کہ موجودہ نیم جمہوری نظام صحیح جمہوری نظام میں تبدیل ہو گا
مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر ان کی جماعت برسراقتدار آئی تو پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا ئے گی ۔ نوازشریف نے کہا کہ اپنے ملک اور عوام کے مفاد کی خاطر اپنی جان کی پرواہ تک نہیں کرتے اور اس کی بہترین مثال عدلیہ کی بحالی کی تحریک کے دوران پیش بھی کی گئی۔۔مزید۔۔۔۔
افغانستان میں اتحادی افواج کا فضائی حملہ، افغان اور نیٹو کے 25 اہلکارزخمی
افغانستان میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں افغان اور نیٹو کے 25 اہلکارنشانہ بن گئے ۔ افغانستان کے صوبے بادغیس کے پولیس چیف کے ایک بیان کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجیوں کا ایک گروپ دو گمشدہ امریکی فوجیوں کی تلاش میں نکلا ہوا تھا اور نیٹو کے طیاروں نے ان پر حملہ کر دیا۔جسکے باعث25 فوجی زخمی ہو گئے ۔گمشدہ فوجی لاپتہ ہیں۔ مزید۔۔۔۔
پاکستان نے بھارت میں ممکنہ دہشت گرد حملوں بارے کوئی اطلاعات فراہم نہیں کیں
بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت میں ممکنہ دہشت گرد حملوں کے بارے میں کوئی اطلاعات فراہم نہیں کیں اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے ۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے حالات کا دنیا کے دیگر ممالک سے زیادہ اثر بھارت پر ہوتا ہے ۔مزید۔۔۔۔
امریکا میں بے روزگاری کی شرح 26 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
امریکہ میں بے روزگاری کی شرح10.2فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جو 26 سالوں کی بلند ترین سطح ہے ۔ امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکی ریاستوں میں گزشتہ سال سے بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں کی بڑ ی تعداد ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے ۔صرف اکتوبر میں بیروزگاری کی شرح دس اعشاریہ دو فیصدکی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے ۔مزید۔۔۔









0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment