سوات میں 5 شدت پسندوں کی لاشیں ملیں ، سیکورٹی فورسز کی ں کار روائی میں کمانڈر فضل معبود ہلاک، ایک شدت پسند گرفتار
کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد تین روز کے لئے مکمل طور پر سیل کر دیا
وانا+ سوات+کرم ایجنسی۔۔ جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن ’’راہ نجات‘‘ میں سیکورٹی فورسز حکیم اللہ محسود کے اہم ٹھکانوں پر مشتمل علاقے مکین میں داخل ہوگئی ہے اور جمعہ کو تازہ کار روائی میں 11 شدت پسند ہلاک اور8 زخمی ہوگئے ہیں۔ادھر سوات علاقے ڈکوڈ ک سے 5 شدت پسندوں کی لاشیں ملی ہیں۔ مٹہ میں سیکورٹی فورسز نے کار روائی کرتے ہوئے شدت پسند کمانڈر فضل معبود کو ہلاک جبکہ ایک شدت پسند کو گرفتار کر لیا ہے ۔کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد تین روز کے لئے مکمل طور پر سیل کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن راہ نجات میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مکین میں داخل ہوگئی ہے ۔جس میں حکیم اللہ محسود کے اہم ٹھکانے موجود ہیں ۔کار روائی میں فورسز نے شدت پسندوں کے 5 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے جبکہ2و شدت پسندبھی ہلاک ہوئے ہیں ۔تازہ کار روائی میں مکین ، لدھا اور سرا روغا میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے اور8 زخمی ہوگئے ہیں ۔16 اکتوبر کو شروع ہونے والے آپریشن راہ نجات کو تین ہفتے پورے ہوگئے ہیں ۔اِس دوران تقریباً 400شدت پسند ہلاک ہوئے اور ان کے سو سے زائد ٹھکانے تباہ کئے گئے ۔شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں، گن شپ ہیلی کاپٹروں اور بھاری توپ خانے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ فورسز کی جانب سے مسلسل کار روائیوں کے بعد شدت پسند شمالی وزیرستان ، کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کی طرف فرار ہورہے ہیں۔ادھر کرم ایجنسی میں بھی سیکورٹی فورسز نے انتظامات سخت کرتے ہوئے پاک افغان سرحد تین روز کے لئے مکمل طور پر سیل کر دیا۔اور تین سال سے بند کرم ایجنسی پشاور مین شاہراہ کھولنے کے لئے بھی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ۔ دوسری جانب سوات میں چار باغ کے علاقے ڈکوڈ ک سے 5 شدت پسندوں کی لاشیں ملی ہیں۔ جبکہ مٹہ کے علاقے نیلا گرام میں فورسز نے کار روائی کرتے ہوئے شدت پسند کمانڈر فضل معبود کو ہلاک کر دیا ہے ۔ فورسز نے نیلا گرام میں سرچ آپریشن کے دوران ایک شدت پسند کو بھی گرفتار کر لیا ہے ، سوات کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن جاری ہے ، ضلع بھر میں رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ ہے









0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment