مغربی کنارا۔مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکیورٹی فورسز نے حماس کے گیارہ کارکنوں کو اغوا کیا۔ یہ کارروائیاں نابلس، قلقیلیہ، الخلیل اور جنین میں کی گئیں۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اغوا کیے گئے افراد میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن داؤد ابو سیر کے بھائی ایمن ابو سیر بھی شامل ہیں۔ وہ قبل ازیں ایک سال تک عباس ملیشیا کی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر چکے ہیں۔ انہیں حال ہی میں رہا کیا گیا تھا۔دوسری جانب حماس کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا اسرائیلی فوج اور عباس ملیشیا کے درمیان تبادلہ بھی جاری ہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینیاتھارٹی کی جیلوں سے رہائی پانے والے حماس کے کارکن عبد المجید نظمی کو اغوا کرلیا۔ ان کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے بدو ٹاؤن سے ہے۔



0 responses so far ↓
تبصرہ کریں
Leave a Comment