Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

میرے بھائی کی جان بچائی جائے، فلسطینی اسیر کے بھائی کا انسانی حقوق سے مطالبہ

January 10th, 2010 by awais · No Comments;  

غزہ ۔اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی سیاسی اسیران کے علاج معالجے میں لاپرواہی کا سلسلہ جاری ہے جس سے بیسیوں مریض اسیران کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ صہیونی جیل میں قید معین عبد المالک کے بھائی جمال عطاء اللہ نے اپنے بھائی کی زندگی بچانے کے لیے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق جمال عطاء اللہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ان کا اسیر بھائی 44 سالہ معین عبد المالک شوگر کا مریض ہے۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ اس کے علاج میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی۔ انہیں جو غذا مہیا کی جارہی ہے وہ مریض کی بجائے ایک صحت مند شخص کے لیے بھی مناسب نہیں۔ معین عبد المالک انتہائی مشکل حالات میں ہے، اس کی زندگی کو خطرہ ہے۔ جمال عطاء اللہ نے مزید کہا کہ معین عبد المالک کو ’’اسدود‘‘ کارروائی کے نتیجے میں دس بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔دوسری جانب پرزنر سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر رافت حمدونہ نے اسرائیلی جیلوں کے حالات کو تشویش ناک قراردیا ہے۔ پرزنر سٹڈی سنٹر کے بیان کے مطابق جیلوں میں سینکڑوں مریض ہیں جن کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔ ان میں سے بیسیوں مریض کینسر، دل، شوگر اور بلڈ پریشر جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہیں۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو