Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 2
Print This Post Print This Post

جولائی تا دسمبر:حکومتی آمدنی کا حجم 580ارب روپے تک پہنچ گئی

January 10th, 2010 by awais · No Comments;  

اسلام آباد۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر)کے دوران حکومت کی آمدنی میں4.7فیصد اضافہ ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جولائی سے دسمبر 2009کے دوران حکومت کی آمدنی5 سو80ارب روپے رہی، جو گزشتہ سال اس عرصے میں 5 سو 54 ارب روپے تھی، اس طرح جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں حکومت کی آمدنی میں26 ارب روپے اضافہ ہوا۔ دسمبر میں محصولات کی وصولی 125 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں 120 ارب روپے رہی۔ حکومت نے رواں مالی سال کے لئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1296ارب روپے مقرر کیا ہے۔جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران بمشکل 11سوارب روپے اس مد میں جمع کئے جس سکے تھے۔

اس خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

اس خبر پر آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو نیچے دئے گئے تبصرہ کے خانہ میں لکھ دیجیے اور اگر آپ ہماری اردو نیوز کو مستقل یا غیر مستقل بنیاد پر خبریں ، مضامین ( ان پیج میں ) تصاویر ، آڈیو ، ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں نیچے دئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیے۔

urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

You must log in to post a comment.